خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 696 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 696

خطبات مسرور جلد دہم 696 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 نومبر 2012ء کے نئے سال کا آج اعلان ہونا ہے اور حسب روایت گزشتہ سال کے کچھ کوائف بھی پیش ہوتے ہیں۔تو ان چند باتوں کے ساتھ جو میں نے پہلے پیش کی ہیں کہ ایک احمدی کی قربانی کا کیا معیار ہونا چاہئے ؟ اب میں یہ کوائف آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔تحریک جدید کا اٹھہتر واں (78) سال تھا جو 31 اکتوبر کو ختم ہوا، اور اب اناسیواں (79) سال اس یکم نومبر سے شروع ہو چکا ہے اور جور پورٹس موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق تحریک جدید کے مالی نظام میں اس سال جماعت نے بہتر لاکھ پندرہ ہزار سات سو (15,700, 72) پاؤنڈ کی قربانی پیش کی۔الْحَمْدُ لِلَّهِ۔اور گزشتہ سال سے یہ تقریباً پانچ لاکھ چوراسی ہزار سات سو (5,84,700) پاؤنڈ زیادہ تھی۔پاکستان کی جو پوزیشن ہے وہ باوجود ایسے حالات کے اور غربت کے قائم ہے۔اُس کے بعد باہر کی بڑی جماعتوں میں امریکہ نمبر ایک ہے۔اور پھر اُس کے بعد نمبر دو جرمنی ہے۔پھر برطانیہ نمبر تین ہے۔پھر کینیڈا نمبر چار۔پھر ہندوستان نمبر پانچ۔انڈونیشیا چھ۔اور پھر سات مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے، مصلحتا میں نام نہیں لے رہا، پھر آسٹریلیا آٹھ ، سوئٹزرلینڈ نو اور پھر بیلجیئم۔اور بیلجیئم اور گھانا تقریباً سوئٹزرلینڈ کے قریب ہی ہیں۔پھر پہلی دس بڑی جماعتوں کی مقامی کرنسی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جس شرح وصولی کے لحاظ سے اضافہ ہوا ہے یہی عرب ملک کی ایک جماعت ہے۔پھر آسٹریلیا ہے۔پھر انڈیا ہے۔پھر جرمنی ہے۔پھر امریکہ ہے۔پھر بیلجیئم ہے۔کینیڈا ہے۔برطانیہ ہے۔انڈونیشیا۔اُس کے بعد فرانس یورپ کی جماعتوں میں سب سے آگے ہے۔فی کس ادائیگی کے اعتبار سے بھی مڈل ایسٹ کا ہی ملک ہے۔ان کی قربانی ایک سو چھپن پاؤنڈ فی کس ( تقریباً ایک سوستاون پاؤنڈ) ہے۔پھر امریکہ ہے ایک سو اٹھارہ پاؤنڈ فی کس۔پھر سوئٹزرلینڈ ہے۔پھر جاپان ہے۔پھر برطانیہ ہے۔پھر فرانس ہے۔پھر کینیڈا، ناروے اور جرمنی اور پھر آسٹریلیا۔اسی طرح صرف رقم میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید میں شامل ہونے والے مخلصین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو ایک لاکھ اسی ہزار کا اضافہ ہے اور اس طرح اب نو لاکھ گیارہ ہزار شاملین ہو گئے ہیں۔گزشتہ سال سات لاکھ اکتیس ہزار (7,31000) تھے۔افریقہ کی جماعتوں میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے گھانا سب سے آگے ہے۔پھر نائیجیر یا۔پھر ماریشس۔پھر بورکینا فاسو، کینیا، بین ، یوگنڈا، تنزانیہ، گیمبیا، سیرالیون۔یہ کیونکہ غریب ممالک ہیں اس لئے