خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 695
خطبات مسر در جلد دہم 695 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 9 نومبر 2012ء چند دنوں کے بعد ایک دوست صدر صاحب کے پاس آئے اور ایک بڑی رقم اُن کو ادا کر دی اور کہا کہ میں جب سے احمدی ہوا ہوں، اُس وقت سے لے کر اب تک یہ چندہ ہے، کیونکہ چندے کے بارے میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشادات اور خلیفہ وقت کی نصائح کونہیں سنا تھا۔اب میں نے سن لیا ہے تو اب میں پیچھے نہیں رہ سکتا۔نائیجر سے اصغر علی بھٹی صاحب لکھتے ہیں کہ پچھلے سال اکتوبر 2011ء میں تبلیغ کے دوران خاکسار گدا براؤ(Gida Braoo) گاؤں میں پہنچا۔نماز مغرب کے بعد تبلیغ کی گئی اور نماز عشاء کے بعد میرے دورہ جات کی جو مختلف ویڈیوز تھیں ، وہ دکھائی گئیں۔جلسے دکھائے ، مساجد کے بارے میں پروگرام دکھائے تبلیغی مساعی کے بارے میں پروگرام دکھائے ، اسی طرح امام مہدی کی آمد کے بارے میں بتایا، بیت المال کے نظام کے بارے میں بتایا۔یہ سب کچھ ویڈیو میں تھا تو جب ویڈ یو ختم ہوئی تو ایک امام صاحب وہاں اُٹھے جو ہاؤ سا لوگوں کو مخاطب ہوئے اور مسجد سے باہر چلے گئے۔کہتے ہیں ہم پریشان تھے لیکن تھوڑی دیر کے بعد وہ واپس آئے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں اب پتہ لگا ہے کہ امام مہدی آ گیا ہے اور بیت المال کا نظام قائم ہے۔میں ان سب کو لے کر گیا تھا اس لئے کہ اس نظام میں ہمیں حصہ لینا چاہئے اور چندوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔چنانچہ انہوں نے وہاں فوری طور پر رقم اکٹھی کی اور وہ ہمارے مشنری کو ادا کی اور پھر ساتھ ہی انہوں نے بیعت فارم بھی فیل (Fill) کئے۔امیر صاحب یوگنڈا بیان کرتے ہیں کہ گزشتہ سال 18 ستمبر کو نیشنل مجلس عاملہ اور کچھ دوسرے سرکردہ احباب جماعت کی میٹنگ بلائی اور سیتا لینڈ (Seeta Land) کی ڈویلپمنٹ کے لئے تین سالہ منصو بہ اُن کے سامنے رکھا تا کہ اس جگہ کو جلسہ گاہ کے طور پر تیار کیا جا سکے۔یہ جگہ نیشنل ہیڈ کوارٹر کمپالہ سے نومیل دور ہے۔یہاں جماعت کی سترہ ایکڑ زمین ہے۔یہ کہتے ہیں کہ اس میٹنگ میں بہت سارے مخیر حضرات نے فوری طور پر وعدے کئے اور رقمیں دینی شروع کر دیں۔یوگنڈن شلنگ گو اُس کی ویلیو (Value) کم ہے لیکن اپنے لحاظ سے انہوں نے فوری طور پر وہاں تر اسی ملین سے زیادہ شلنگ جمع کر لئے جو اس پراجیکٹ کو پورا کریں گے۔پس امیر ممالک کے احمدی یہ خیال نہ کریں کہ شاید غریب ممالک مکمل طور پر اُن پر انحصار کر رہے ہیں بلکہ اپنی توفیق کے مطابق بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ لوگ قربانیاں کر رہے ہیں۔بہر حال جیسا کہ آپ جانتے ہیں، آج مالی قربانی کا یہ ذکر میں اس لئے کر رہا ہوں کہ تحریک جدید