خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 606 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 606

خطبات مسرور جلد دہم 606 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 5اکتوبر 2012ء پھر لکھتا ہے کہ : ” یہ بات یقینی طور پر کامل سچائی کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ اگر مغربی شہزادے مسلمان مجاہدین اور ترکوں کی جگہ ایشیا کے حکمران ہو گئے ہوتے تو مسلمانوں کے ساتھ اس مذہبی رواداری کا سلوک نہ کرتے جو مسلمانوں نے عیسائیت کے ساتھ کیا۔کیونکہ عیسائیت نے تو اپنے ان ہم مذہبوں کو نہایت تعصب اور ظلم کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جن کے ساتھ اُن کے مذہبی اختلافات تھے“۔(An Apology for Mohammed and the Koran by John Devenport, page 82,Chapter: The Koran, printed by J۔Davy and Sons, London, 1882) پھر یہی جان ڈیون پورٹ لکھتے ہیں کہ: ”اس میں کچھ شبہ نہیں کہ تمام منصفوں اور فاتحوں میں ایک بھی ایسا نہیں جس کی سوانح حیات محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کی سوانح حیات سے زیادہ مفصل اور سچی ہو۔(An Apology for Mohammed and the Koran by John Devenport, page:1 Chapter: The Koran, printed by J۔Davy and Sons, London, 1882) پھر مائیکل ایچ ہارٹ (Michael H۔Hart) اپنی کتاب A Ranking of the" "Most Influential Persons in History میں لکھتے ہیں کہ : ”دنیا پر اثر انداز ہونے والے لوگوں میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا نام پہلے نمبر کیلئے منتخب کرنا بعض پڑھنے والوں کو شاید حیرت زدہ کرے اور بعض اس پر سوال بھی اُٹھا ئیں گے۔لیکن تاریخ میں وہ واحد شخص تھا جو کہ مذہبی اور دنیاوی ہر دو سطح پر انتہائی کامیاب تھا۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کوئی اس بات کا کیسے اندازہ کرے کہ انسانی تاریخ پر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کس طرح اثر انداز ہوئے؟ دیگر مذاہب کی طرح اسلام نے بھی اپنے پیروکاروں کی زندگیوں پر ایک گہرا اثر چھوڑا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں پائے جانے والے عظیم مذاہب کے بانیوں کو اس کتاب میں اہم مقام دیا گیا ہے“ لکھتا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق دنیا میں عیسائیوں کی تعداد مسلمانوں کی تعداد سے دو گنا ہے۔( جب اُس نے لکھا تھا اُس وقت کی بات ہے ) اس لحاظ سے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو عیسی سے پہلے رکھنا شاید آپ کو عجیب لگے۔لیکن میرے اس فیصلہ کے پیچھے دو بڑی وجوہات ہیں۔پہلی وجہ یہ ہے کہ عیسائیت کے فروغ میں عیسی (علیہ السلام) کے کردار کی نسبت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) کا اسلام کے فروغ میں کہیں زیادہ اہم کردار تھا۔گو کہ عیسی (علیہ السلام ) ہی عیسائیت کے روحانی اور اخلاقی ضابطہ حیات (یعنی وہ عیسائی ضوابط جن کا یہودیت سے اختلاف ہے) کے موجب ہوئے مگر عیسائیت کو فروغ دینے کے حوالہ سے سینٹ پال نے بنیادی کردار ادا کیا۔عیسائیت کو موجودہ شکل 66