خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 557
خطبات مسرور جلد دہم 557 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2012ء کے لئے ضرورت ہے تو کسی پروفیشنل سے لینی چاہئے۔ضمنا یہ بھی ذکر کر دوں کہ کینیڈا کے جلسہ پر آواز کے نظام کی طرف میں نے توجہ دلائی تھی تو عید کے موقع پر انہوں نے انہی ہالوں میں جن میں جلسہ منعقد ہوتا ہے عید کا بھی انتظام کیا ہوا تھا اور اب مجھے لوگوں کی طرف سے اور انتظامیہ کی طرف سے بھی وہاں سے اطلاع آئی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُن کے اس نظام میں بہت بہتری پیدا ہوئی ہے، تقریباً نوے پچانوے فیصد اس کی اصلاح ہو چکی ہے۔صرف اس لئے کہ میرے کہنے کی وجہ سے انتظامیہ کی اس طرف توجہ پیدا ہوئی ہے جو پہلے پیدا نہیں ہو رہی تھی۔انہوں نے بہتر پروفیشنلز کے ذریعہ سے اس دفعہ کام کروایا اور اس کا فائدہ ہوا۔پس آواز کا ایک بہت اہم شعبہ ہے۔آواز کی کوالٹی پر بھی ہمیں بہت زور دینا چاہئے اور کبھی بھی اس پر کمپرومائز نہیں ہونا چاہئے۔معمولی سی کمی کو بھی دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔میں نے کینیڈا کا اس لئے ذکر کر دیا کہ پہلے دو دفعہ اُن کا ذکر خطبوں میں آچکا تھا جس کی وجہ سے انتظامیہ کافی پریشان تھی۔اچھا کام کیا تو تھوڑی سی اُن کی تعریف بھی ہو جانی چاہئے۔کھانے کا نظام بھی عموماً بہت اچھا رہا لیکن بعض دفعہ کھانا لیٹ ہو جا تا رہا ہے۔میری اطلاع یہ ہے کہ ایک کھیپ نے کھانا کھا لیا تو دوسرے لوگوں کے آنے کے بعد کھانا آنے میں دیر ہوگئی تقسیم میں دیر ہوگئی یا تیار نہیں تھے جو بھی وجہ تھی۔افسر جلسہ سالانہ کو اس بارے میں تحقیق بھی کرنی چاہئے کہ کیوں ایسا ہوا اور اس کی طرف توجہ بھی دینی چاہئے۔کھانا کھلانے والے تو اُسی وقت ہی کھانا کھلا سکتے ہیں اور مہمان نوازی کا حق ادا کر سکتے ہیں جب اُن کے پاس کھلانے کو بھی کچھ ہو۔بیچارے نوجوان کا رکن بعض دفعہ اس کمی کی وجہ سے خود بھی مہمانوں کے سامنے شرمندہ ہور ہے ہوتے تھے۔اسی طرح کھانا کھلانے کی مار کی کی شکایت تو نہیں آئی لیکن ایک دن ایک کھانے کے وقت میں میں خود چیک کرنے چلا گیا تھا اور وہاں میں نے دیکھا کہ رش کے وقت بمشکل لوگ کھڑے ہو کر کھانا کھا رہے تھے ، ایک دوسرے میں بالکل پھنسے ہوئے تھے۔جگہ تنگ تھی اور اس تنگ جگہ کی وجہ سے بعض دفعہ سالن وغیرہ بھی دوسروں کے کپڑوں پر گرنے کا احتمال ہوتا ہے جو ایک فریق کے لئے جہاں شرمندگی کا باعث بنتا ہے، وہاں بعض دفعہ بدمزگیاں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔اس لئے انتظامیہ اس کو نوٹ کرے اور آئندہ کے لئے کھانے کی مارکی بڑی ہونی چاہئے۔میزوں کا فاصلہ ذرا زیادہ ہونا چاہئے۔ایسی بچت جس سے مہمان کو تکلیف ہو اس کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہے ، نہ ایسی بچت کرنی چاہئے۔