خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 556
خطبات مسر در جلد دہم 556 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 14 ستمبر 2012ء اور نبھایا۔اللہ تعالیٰ ان سب کو بہترین جزا دے۔اسی طرح عمومی طور پر انتظامیہ کو ہر شامل جلسہ کا بھی شکر گزار ہونا چاہئے کہ انہوں نے جلسہ کے مقصد کو سمجھا اور کارکنان اور انتظامیہ سے تعاون کیا تا کہ یہ سارا نظام خوبصورتی سے اور بغیر کسی بڑے مسئلہ کے چلتا رہے۔عام مہمانوں نے اس مرتبہ جن باتوں کی عمومی تعریف کی ہے وہ غسل خانوں وغیرہ کا صفائی کا بہترین نظام تھا۔مجھے اکثر نے لکھا کہ غسل خانوں میں گرم پانی کی سہولت بھی بہت اچھی تھی۔اس سے پہلے وہ گرمی میں بھی ٹھنڈے پانی سے نہاتے تھے تو سردی لگتی تھی لیکن اس دفعہ ٹھنڈ کے باوجود گرم پانی کی وجہ سے اچھی طرح نہا سکے۔اس مرتبہ اس پر خاص توجہ افسر جلسہ سالانہ نے دی تھی کہ صفائی کے نظام کے لئے ایک علیحدہ اور بہتر نظامت قائم کی جائے۔الحمد للہ کہ یہ تجربہ جو انہوں نے کیا تھا وہ کامیاب رہا۔دوسرے جلسہ گاہ میں آواز کی بھی عمومی طور پر لوگوں نے تعریف کی ہے۔آواز پہنچانے کا نظام ایسا ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اگر یہ صحیح نہ ہو تو جلسہ پر آنے کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔کیونکہ اللہ اور رسول کی باتیں سننے کے لئے لوگ آتے ہیں ، اگر وہ نہ ہو تو پھر شور شرابہ ہی ہو گا، ایک میلہ ہی ہوگا۔مردوں کی طرف مار کی کے مین حصہ میں سے تو عمومی طور پر اس نظام کے تسلی بخش ہونے کی ہی اطلاع ہے۔گوعورتوں کی طرف سے مجھے ابھی تک کوئی شکایت تو نہیں پہنچی لیکن عورتوں کے سیشن میں جب میں خود وہاں گیا ہوں تو سٹیج پر آواز پہنچنے کا نظام بہت خراب تھا۔مجھے تو بالکل تلاوت یا نظم کی صحیح طرح سمجھ نہیں آئی۔اس طرف آئندہ انتظامیہ کو توجہ دینی چاہئے۔اسی طرح مردوں کے سٹیج پر بیٹھے ہوؤں میں سے ایک شکایت مجھے آئی ہے کہ سٹیج پر بعض تقاریر کی آواز صحیح نہیں آ رہی تھی، گوشکایت کرنے والے نے یہ بھی لکھ دیا کہ شاید میرے کانوں کا قصور ہو۔لیکن میرا خیال ہے کانوں کا قصور نہیں تھا ہیٹیج پر بہر حال انتظام صحیح نہیں ہوتا۔جس طرح مارکی کے باقی حصوں میں اچھی آواز پہنچانے یا مار کی سے باہر اچھی آواز پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے سٹیج پر بھی اچھی آواز کا انتظام ہونا چاہئے۔اگر یہ انتظام نہیں کر سکتے تو پھر لوگوں کو ، مرکزی نمائندوں کو بھی جو قریباً اڑھائی تین سو لوگوں کو سٹیج پر بٹھایا جاتا ہے یہ نہ بٹھایا کریں۔وہ پھر سامنے بیٹھ کر اچھی طرح سنیں۔اسی طرح بچوں کی مارکی میں ایسا انتظام ہونا چاہیئے کہ کم از کم ایک حصہ میں تو ایسی اچھی آواز ہو کہ بچوں کی جو مائیں جلسہ سنا چاہتی ہوں وہ سن سکیں۔عموماً یہ شکایت آتی ہے کہ بعض دفعہ شور کی وجہ سے بالکل آواز سمجھ نہیں آتی ، حالانکہ لاؤڈ سپیکر کی آواز بہتر اور اونچی کی جاسکتی ہے۔اس کے لئے اگر ٹیکنیکل مدد لینے