خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 452 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 452

خطبات مسرور جلد دہم 452 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 27 جولائی 2012ء اس طرف توجہ دلائی ہے کہ جھوٹ بولنے سے اور جھوٹ پر عمل کرنے سے جو نہیں رکتا اُس کا روزہ نہیں۔ان الفاظ میں چھوٹی سے چھوٹی برائی سے لے کر بڑی سے بڑی برائی تک کی طرف توجہ دلا دی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ہر حالت میں سچائی پر قائم رہنے کا کہہ کر اُسے اُس کی تمام کمزوریوں، غلطیوں اور گناہوں سے پاک کروا دیا۔یہ بھی مثالیں ملتی ہیں کہ جس کو یہ کہا کہ تم نے سچائی پر قائم رہنا ہے! س شخص کی تمام اخلاقی اور روحانی کمزوریاں سچائی پر قائم رہنے کے عہد سے دور ہو گئیں۔(التفسير الكبير لامام رازی جلد 8 جز و 16 صفحه 176 تفسير سورة التوبة زير آيت نمبر 119 دار الكتب العلمية بيروت 2004ء) اور پھر یہ بھی دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے جھوٹ کو شرک کے برابر قرار دیا ہے۔جیسا کہ وہ فرماتا ہے فَاجْتَنِبُوا الرَّجُسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ النُّورِ (الحج: 31) اس کی وضاحت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : د یعنی بتوں کی پلیدی اور جھوٹ کی پلیدی سے پر ہیز کرو۔“ یہ اس کا ایک بامحاورہ ترجمہ ہے۔نور القرآن نمبر 2 روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 403) پھر آپ فرماتے ہیں ” بتوں کی پرستش اور جھوٹ بولنے سے پر ہیز کرو۔یعنی جھوٹ بھی ایک بت ہے جس پر بھروسہ کرنے والا خدا کا بھروسہ چھوڑ دیتا ہے۔سو جھوٹ بولنے سے خدا بھی ہاتھ سے جاتا ہے۔اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 361) پس جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹ پر عمل کرنے والے کا روزہ نہیں تو اس لئے کہ ایک طرف تو روزہ رکھنے والے کا دعوی ہے کہ میں خدا تعالیٰ کے حکم سے روزہ رکھ رہا ہوں۔اس لئے کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔قرآنِ کریم میں آتا ہے جہاں روزوں کے فرائض کا حکم آیا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ (البقرة: 184) اے لوگو! جو ایمان لائے ہو، تم پر روزوں کا رکھنا فرض کیا گیا ہے، اس لئے تم روزے رکھو۔تو ایک طرف تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے روزے رکھ رہا ہوں لیکن دوسری طرف یہ کہ جس کے حکم سے روزہ رکھا جا رہا ہے اُس کے مقابلے پر جھوٹ کو خدا بنا کر کھڑا کیا جارہا ہے۔پس یہ دو عملی نہیں ہوسکتی۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ انسان کے سب کام