خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 432
خطبات مسرور جلد دہم 432 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 13 جولائی 2012ء پہنچانے کے راستے کھلیں اور یہی ہمارا مقصد ہے جس کے حصول کے لئے ہر احمدی کو کوشش کرنی چاہئے اور تبھی شکر گزاری کے جذبات کا اظہار بھی خدا تعالیٰ کے حضور عملی رنگ میں ہوگا۔اخلاص و محبت کا ایک عارضی اظہار ہے جو آپ لوگ کر رہے ہیں جیسا کہ گھروں کے چراغاں ہیں ،سڑکوں کی رونقیں ہیں ، ڈیوٹیوں کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنا ہے لیکن مستقل اظہار یہ ہے کہ خلیفہ وقت کی ہر بات پر لبیک کہتے ہوئے اس پر عمل کریں۔یہ سوال نہ اُٹھا ئیں کہ ان مغربی ممالک میں یہ مشکل ہے اور وہ مشکل ہے۔اگر پکا ارادہ ہے تو کوئی مشکل سامنے نہیں آتی اور ترقی کرنے والی قومیں ، انقلاب لانے والی قو میں مشکلات کو نہیں دیکھا کرتیں بلکہ اپنے منصوبوں کو اپنے پروگراموں کو دیکھا کرتی ہیں۔صرف سوچ بدلنے کی بات ہے۔اور یہی چیز ہے جو ہمیں دنیا میں انقلاب لانے کا باعث بنائے گی۔اللہ کرے کہ آپ سب اس سوچ کے ساتھ اپنی زندگیوں کو گزارنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی توفیق عطا فرمائے کہ افراد جماعت کا جو مجھ پر حق ہے میں اس کو ادا کرتا چلا جاؤں۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 3 اگست تا 9 اگست 2012 جلد 19 شماره 31 صفحه 5 تا 8)