خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 219
خطبات مسرور جلد و هم 219 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 6 اپریل 2012 ء تعالیٰ کے ہاں اندھیر نہیں۔ہاں شاید کچھ دیر اور مہلت اُن کومل جائے۔پس صرف خدا تعالیٰ کے آگے جھکیں ، اُس سے مدد طلب کریں اور اللہ تعالیٰ کی غالب تقدیر کا انتظار کریں۔عزیزم قدوس شہید کے معاملے میں بعض پولیس افسران نے کہا تو ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی لیکن دوسری طرف دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔اللہ کرے کہ ان کی انصاف کی آنکھ روشن ہو جائے۔ابھی تو یہ کہا جاتا ہے کہ ظلم و بربریت کو حکومتی اہلکاروں نے کیا ہے لیکن یہ اُن تک محدود ہے اور جب یہ شور پڑا تو اب یہ کہنے لگ گئے ہیں کہ حکومت کا یا افسران کا اس میں کوئی دخل نہیں۔لیکن اگر انصاف نہ کیا گیا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پوری حکومتی مشینری اس حکومتی دہشتگردی میں شامل تھی۔اور پھر جیسا کہ میں نے کہا خدا تعالیٰ کے ہاں شاید دیر تو ہو اندھیر نہیں ہے اور یقیناً یہ لوگ اپنے عبرتناک انجام کو پہنچیں گے۔جماعت کو نقصان پہنچانے کی ان کی جو حسرت و خواہش ہے، اس میں یہ بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔جماعت انشاء اللہ تعالیٰ ترقی کرتی چلی جائے گی۔احمد بیت کا دوصد ممالک میں پھیل جانا انہی جانی قربانی کرنے والوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔پس احمدیوں کو ہر قربانی کے نتیجے میں اس بات پر اور زیادہ پختہ ہونا چاہئے کہ یہ ہماری ترقی کے دن قریب کر رہی ہے۔جتنی بڑی قربانی ہے اتنی زیادہ جلد اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی امید ہے۔اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کو یاد رکھیں کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ (آل عمران: 140) اور تم کمزوری نہ دکھاؤ، نہ غم کرو۔اور تم ہی بالا ہو گے اگر تم مومن ہو۔پس اپنے ایمانوں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔پس ہر شہادت ہر قربانی ہمارے ایمان میں ترقی کا باعث بننی چاہئے اور پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل انشاء اللہ تعالیٰ کس طرح نازل ہوتے ہیں۔صبر، ہمت اور دعا سے کام لیتے چلے جائیں۔بعض لوگ مجھے لکھ دیتے ہیں کہ صبر اور دعا کے علاوہ بھی کچھ کرنا چاہئے۔میں پہلے بھی بتاتا رہتا ہوں اور بتا بھی آیا ہوں اور ہمیشہ کہتا رہتا ہوں کہ صبر اور دعا ہی ہمارے ہتھیار ہیں۔اس کا صحیح استعمال ہر احمدی کرے تو پھر دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کس تیزی سے نازل ہوتے ہیں۔ابھی بھی اللہ تعالٰی ہماری کوششوں اور ہماری دعاؤں سے کہیں زیادہ بڑھ کر پھل ہمیں عطا فرما رہا ہے۔پس کوئی وجہ نہیں کہ ہم مغموم ہوں یا بے دل ہوں۔بظاہر دشمن کے بھی خوفناک منصوبے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَحْزَنُوا غم نہ کرو۔انشاء اللہ تعالیٰ دشمن کے منصوبے ہوا ہو جائیں گے۔دشمن کی حسرت کبھی پوری نہیں ہوگی کہ وہ جماعت کو ختم کر سکے۔ہاں ان لوگوں کے کونے آہستہ آہستہ کٹتے رہیں گے اور کٹ رہے ہیں اور ان میں