خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 99 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 99

خطبات مسر در جلد دہم 99 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 فروری 2012 ء مخالفین کا منہ بند کر وایا۔نہ صرف براہین و دلائل سے بلکہ اللہ تعالیٰ کی خاص تائیدات اور نشان دکھا کر بھی وہ باتیں دنیا کے سامنے رکھیں، وہ پیشگوئیاں فرمائیں جو سوائے عالم الغیب خدا کے کوئی اور نہیں جان سکتا۔اور پھر دنیا نے دیکھا کہ وہ پیشگوئیاں جو خدا تعالیٰ سے خبر پا کر آپ نے کی تھیں، اللہ تعالیٰ کے کس قدر عظیم تائیدی نشانات کے ساتھ پوری ہوئیں۔آپ کو اسلام کا کس قدر دردتھا اور اسلام کے مخالفین اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو گرانے والوں کو کس طرح آپ مخاطب کر کے سمجھاتے تھے اور پھر خدا کے حضور کس تڑپ سے ان مخالفین کا منہ بند کرنے کے لئے دعائیں کرتے تھے۔اس کا اظہار آپ کی سیرت میں جو صحابہ نے لکھی ہے، اس سے بھی ملتا ہے۔آپ کی کتب اور متفرق لٹریچر میں بھی اس کا خوب خوب اظہار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور مخالفین کا منہ بند کرنے کے لئے تائیدی نشانوں کے لئے بھی آپ کی بیشمار دعائیں ملتی ہیں۔اپنی بڑائی کے لئے نہیں بلکہ اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی برتری ثابت کرنے کے لئے آپ میں ایک تڑپ تھی ، ایک لگن تھی جس کی وجہ سے آپ دعائیں کیا کرتے تھے۔انہی نشانوں میں سے ایک نشان یہ ہے کہ آپ کو آپ کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے رہنمائی فرماتے ہوئے فرما یا کہ ہشیار پور جاؤ اور وہاں چلہ کشی کرو۔(ماخوذ از تذکرہ صفحہ 106 ایڈیشن چہارم مطبوعہ ربوہ ) اس چلہ کشی کے دوران ایک نشان آپ کو اللہ تعالیٰ نے دیا جو ایک موعود بیٹے کا تھا جس کو ہر احمدی پیشگوئی مصلح موعود کے نام سے جانتا ہے۔یہ بہت عظیم پیشگوئی ہے کہ ایک معین عرصے میں بیٹے کا پیدا ہونا اور اُس میں وہ خصوصیات پیدا ہونا، جن کا پیشگوئی میں ذکر ہے۔اُس کا لمبی عمر پانا۔یہ جو ساری چیز میں ہیں ایک عظیم پیشگوئی پر دلالت کرتی ہیں اور بعد میں آنے والوں کے لئے تو یہ پیشگوئی یقیناً از د یاد ایمان کا باعث ہے جنہوں نے حرف بہ حرف اس پیشگوئی کو پورا ہوتے دیکھا ہے۔اور اُس موعود بیٹے کے مختلف نوع کے کارنامے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پیشگوئی میں بیان فرمائے تھے وہ مصلح موعود کی ذات میں پورا ہوتے دیکھے ہیں۔بہر حال اس وقت میں اس پیشگوئی کے الفاظ پیش کرتا ہوں۔کئی دفعہ ہم سنتے ہیں اور آئندہ جلسے جب ہوں گے 20 فروری کی مناسبت سے آج کل ہوں گے تو اُس میں بھی آپ سنیں گے جو مجموعہ اشتہارات میں آپ تحریر فرماتے ہیں کہ: بالہام اللہ تعالیٰ و اعلامہ عز وجل خدائے رحیم و کریم بزرگ و برتر نے جو ہر یک چیز پر قادر ہے جلَّشَانُه وَ عَزَّ اسْمُه مجھ کو اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں