خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 97
خطبات مسرور جلد دہم 97 7 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 17 فروری 2012ء خطبہ جمہ سید نا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمدخلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 17 فروری 2012 ء بمطابق 17 تبلیغ 1391 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن - لندن تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: زندہ مذہب وہی ہوتا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی قدرت نمائی کے جلوے ہمیشہ نظر آتے رہیں۔اور آج زندہ مذہب ہونے کا صرف دعوی ہی نہیں بلکہ اس کا عملی ثبوت صرف اور صرف اسلام ہی دیتا ہے۔اسلام کا خداوہ خدا ہے اب بھی وہ جس کو بھی چاہے کلیم بنا سکتا ہے۔اُس سے اب بھی بولتا ہے، دعاؤں کو سنتا ہے اور جواب دیتا ہے اور اپنی قدرت کے جلوے دکھاتا ہے۔اور اس زمانے میں اپنی قدرت کے اظہار کے لئے اپنے وعدے کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا جس کے اس زمانے میں پورا ہونے کی خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی۔پس مسلمانوں میں بھی آج جماعت احمدیہ ہی وہ فرقہ ہے جو آج بھی اللہ تعالیٰ کو اپنی تمام تر صفات کے ساتھ قادر و مقند ریقین کرتا ہے۔اس یقین پر قائم ہے کہ خدا تعالیٰ آج بھی وہی قدرتیں رکھتا ہے، وہی قدرتیں دکھاتا ہے جیسا کہ ازل سے دکھاتا چلا آ رہا ہے۔لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو خاتم الانبیاء ہیں، آپ کی بعثت کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ مقدر کر دیا ہے کہ اب تمام قسم کے انعامات کے حصول کا ذریعہ اور اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی مل سکتا ہے اور حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام، مسیح موعود و مہدی معہود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل عاشق صادق ہیں، جن کو خدا تعالیٰ نے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے اس زمانے میں بھیجا ہے۔اور پھر آپ سے تکمیل تبلیغ ہدایت کا بھی وعدہ فرمایا ہے۔آپ علیہ السلام اس زندہ خدا کے بارے میں اپنی ایک تحریر میں فرماتے ہیں :