خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 731
خطبات مسرور جلد دہم 731 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 23 نومبر 2012ء قرآن کریم کی حکومت اپنے سر پر قبول کرنے والے ہیں۔اللہ کرے کہ بزرگوں کے مقام کے یہ ذکر اور مخالفین احمدیت کی ہم پر سختیاں اور ظلم اور بعض حکومتوں کا ہم پر ان ظلموں کا حصہ بننا ہمیں پہلے سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کا قرب دلانے والا ہو۔ہماری قربانیاں سعید فطرت لوگوں کو احمدیت کی آغوش میں لانے والی ہوں اور ہم احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی فتوحات کے نظارے دیکھنے والے ہوں۔اسرائیل جو کچھ فلسطینیوں کے ساتھ کر رہا ہے اس کا میں نے پہلے بھی ذکر کیا، اس کے لئے بھی بہت دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ معصوم جانوں کو ہر قسم کے ظلم سے بچائے۔اسرائیل کے بارے میں اُن کے یہ بیان آ رہے ہیں کہ ہم خوف کی حالت میں نہیں رہ سکتے اس لئے ہم نے فلسطینیوں پر حملہ کیا۔خود ہی پہلے حملہ کیا ، خود ہی اُن کے لوگ مارے، جب انہوں نے جواب دیا تو کہہ دیا یہ ہمارے لئے خوف پیدا کر رہے ہیں۔یہ عجیب دھونس ہے اور یہ عجیب طریق ہے جو دنیا والے اپنا رہے ہیں ،صرف اس لئے ، جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا، کہ مسلمانوں کی کوئی اکائی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ان معصوم فلسطینیوں پر بھی رحم کرے اور ان کو ہر قسم کے ظلم سے بچائے۔الفضل انٹرنیشنل مورخہ 14 تا 20 دسمبر 2012 جلد 19 شماره 50 صفحه 5 تا 8 )