خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 361 of 872

خطبات مسرور (جلد 10۔ 2012ء) — Page 361

خطبات مسر در جلد دہم 361 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 8 جون 2012ء ہے لیکن شکرانے کے طور پر ہمارا بھی کام ہے۔اب ہالینڈ کی جماعت کو اپنے رابطوں کو مزید بڑھانا چاہئے ، ان کو وسعت دینی چاہئے۔اور جو بھی غلط فہمیاں اسلام کے خلاف پیدا کی گئی ہیں، انہیں دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور ولڈر کے جھوٹ اور کینہ کو کھول کر اُس کے ہم وطنوں کے سامنے رکھنا چاہئے۔آج اسلام کا دفاع اور غیروں پر دلائل کے ساتھ بھر پور حملہ صرف اور صرف جماعت احمد یہ کر سکتی ؟۔اس فنکشن میں شامل ہونے والے مہمانوں کے عمومی تاثرات بھی بہت اچھے تھے۔ہمارے ایک مبلغ جو ناروے سے وہاں گئے ہوئے تھے، اُن کے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ اسلام کی یہ باتیں تو ہم اور بھی سنا چاہتے ہیں، آپ کے خلیفہ نے تو جلدی اپنا خطاب ختم کر دیا۔ایک بوڑھے شخص نے کہا کہ جو تعلیم آپ دے رہے ہیں، عیسائیت کو تو یہ تعلیم دینے کا بہت دیر سے خیال آیا تھا۔بلکہ کہنے لگا کہ دو ہزار سال کے بعد خیال آیا تھا۔اُس کا مطلب یہ تھا کہ عیسائی بھی ایک لمبا عرصہ مختلف فرقے آپس میں لڑتے رہے ہیں اور جنگیں بھی ہوتی رہیں ، فساد بھی ہوتے رہے۔اب آکر مختلف فرقوں میں اور ملکوں میں امن قائم ہوا ہے۔لیکن آپ نے تو امن کے لئے بہت جلد یہ کوششیں شروع کر دی ہیں اور دنیا کو بتانا شروع کر دیا ہے۔بہر حال اُس نے اپنی نظر سے دیکھا۔اُس کو یہ تو پتہ ہی نہیں کہ ہم نے آج سے نہیں شروع کیا بلکہ یہ تعلیم تو چودہ سو سال پہلے سے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے، اُس وقت ہی اس کی بنیاد میں قائم ہو چکی ہیں۔بہر حال اسلام کی غلط تصویر جو ان لوگوں کے سامنے پیش کی جاتی ہے، اس فنکشن سے اُس کا اثر زائل ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ آگے بھی اس کے نیک نتائج پیدا فرمائے اور یہ قوم اسلام قبول کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے آ جائے۔لیکن اس کے لئے جیسا کہ میں نے کہا افراد جماعت کو بہت زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ہالینڈ کے بعد پھر جرمنی کا بھی جلسہ ہوا۔یہ بھی آپ لوگوں نے ایم ٹی اے پر دیکھ لیا۔جرمنی میں جہاں جلسہ کی مصروفیات ہوتی ہیں وہاں جماعت ہر دورے پر مسجدوں کے افتتاح یا سنگ بنیاد میں بھی مصروف رکھتی ہے۔اس دورے میں بھی ایک مسجد کا افتتاح ہوا اور تین کاسنگ بنیادرکھا گیا۔عموماً بنیادرکھنے کے بعد ایک سال کے اندر مسجد کی تعمیر ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ جرمنی کی جماعت کی یہ توفیق بھی بڑھاتا چلا جائے۔اب جو مسجدوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے موقع پر وہاں جماعت میں ایک اچھی چیز پیدا ہو رہی