خطبات محمود (جلد 9) — Page 266
266 آتے ہیں اور انبیاء ہی اسے حقیقی طور پر قائم کر سکتے ہیں۔پس حضرت مرزا صاحب نے بھی چونکہ اصل توحید قائم کی اور دوسرے کسی کو اس کی توفیق نہ ہوئی۔اس لئے آپ سچے نبی تھے۔کیونکہ آپ ہی شرکیہ عقیدوں کو بدل کر توحید کو لوگوں میں پیدا کر سکے۔آج میں نماز کے بعد تین جنازے پڑھاؤں گا پہلا جنازہ میاں غلام نبی صاحب ایڈیٹر الفضل کے بھائی کا ہے۔جو چین میں فوت ہوئے ہیں۔میں نے کہا ہوا ہے میں ان احمدیوں کے جنازے پڑھایا کروں گا۔جو کسی ایسی جگہ فوت ہوں جہاں جنازہ پڑھنے والے موجود نہ ہوں یا اگر ہوں تو بہت کم تعداد میں ہوں۔جنازہ اپنے مرنے والے بھائی کی ایک خدمت ہے اور چونکہ ایسی جگہ جہاں احمدیوں کی کافی تعداد نہ ہو۔فوت ہونے والے احمدی کا جنازہ اس وجہ سے کم لوگ پڑھنے والے ہوتے ہیں کہ وہ احمدی تھا اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے بھائی کی آخری خدمت کریں۔اس وجہ سے یہ جنازہ پڑھاؤں گا۔دو سرا جنازہ حکیم فضل الرحمن صاحب کی والدہ کا ہے۔حکیم صاحب دینی خدمت کے لئے افریقہ گئے ہوئے ہیں اور پیچھے ان کی والدہ فوت ہو گئی ہیں۔اس لئے ان کا بھی حق ہے کہ ان کی والدہ کا جنازہ پڑھا جائے تاکہ ان کے دل میں نہ گزرے کہ میں اپنی ماں کا جنازہ نہ پڑھ سکا۔تیرا جنازہ مولوی فضل کریم صاحب کے بھائی عبد الکریم صاحب کا ہے جو قلعہ صوبہ صوبہ سنگھ میں فوت ہوئے ہیں۔وہ وہاں کے انجمن کے پریذیڈنٹ تھے اور پرانے آدمیوں میں سے تھے۔سلسلہ کے کاموں میں گہری دلچسپی لیتے تھے۔میں نماز کے بعد یہ تین جنازے پڑھوں گا۔سب دوست ان میں شامل ہوں۔ا بخاری کتاب مناقب الانصار باب حدیث زید بن عمرو بن نفیل۔(الفضل ۲۶ ستمبر ۱۹۲۵ء)