خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 245 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 245

245 ہوتا ہے کہ نبی کا یہ کام نہیں۔کہ وہ مادی کام کرے بلکہ اس کے کام روحانی ہوتے ہیں۔حضرت ہارون کے متعلق ہرگز یہ پتہ نہیں ملتا۔کہ انہوں نے کوئی بڑا کام کیا اور نہ قرآن کریم سے نہ حدیث سے نہ انجیل سے اور نہ ہی کسی اور کتاب سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے کوئی ایسا تغیر پیدا کیا جسے ہم گنا سکیں۔مگر خدا تعالیٰ نے انہیں نبی بنا کر بھیجا اور مسلمان انہیں نبی مانتے ہیں۔ایسی صورت میں اگر یہ ثابت ہو جائے کہ حضرت مرزا صاحب نے ایسے کام کئے جو بعض پہلے نبیوں نے نہیں کئے۔اور اگر یہ ثابت ہو جائے کہ آپ نے بعض پہلے نبیوں سے کئی گنا زیادہ ایسے کام کئے ہیں اور اگر بعض مادی نتائج بھی نظر آدیں۔تو باوجود معترضوں کے اعتراضوں کے ماننا پڑے گا کہ حضرت مرزا صاحب نبی ہیں۔اس کے لئے معیار نبوت پر بحث ہوگی ورنہ پہلے اسلام کا انکار کرنا پڑے گا۔چونکہ میرے نزدیک انبیاء کے کام مادی نہیں ہوتے روحانی ہوتے ہیں اور ایسے مخفی ہوتے ہیں کہ بعض وقت وہ ظاہر بھی نہیں ہوتے۔جیسا کہ حضرت ذکریا اور حضرت سلیمان علیہ السلام کے متعلق کوئی پتہ نہیں چلتا کہ وہ کیوں آئے اور بھی کئی انبیاء ہیں جن کے آنے کے متعلق معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ان کے آنے کی کیا غرض تھی۔الفضل ۵ ستمبر ۱۹۲۵ء)