خطبات محمود (جلد 9) — Page 360
360 جذبات نہ پیدا ہو جائیں جو مشرکانہ حرکات سرزد کرا دیں۔جبکہ اس کی غرض ہی یہ تھی کہ آپ کی قبر کو چھپا دیا جائے تا اس کے ذریعہ شرک نہ پھیلے تو اس کے متعلق یہ کہنا کہ اس سے شرک پھیلتا ہے میری رائے میں کہنے والوں کی کمئی تدبر اور قلت عقل پر دلالت کرتا ہے۔پس میں پھر کہتا ہوں کہ کسی اعزاز کے لئے آنحضرت ﷺ کی قبر پر گنبد نہیں بنایا گیا بلکہ اس کی حفاظت کے لئے بنایا گیا اور اس غرض کے لئے بنایا گیا کہ تا آپ کی قبر چھپی رہے۔کسی اعزاز کے لئے رسول کریم ہے کی قبر گنبد کی محتاج نہیں۔اعزاز اگر کوئی ہو سکتا ہے تو وہ بجائے خود ہے اور کسی بیرونی کوشش سے نہیں ہو سکتا۔پس اس کے لئے کسی گنبد کی یا کسی اور شے کی ضرورت نہ تھی۔آنحضرت ا جب زندہ تھے۔اس وقت صحابہ آپ کی حفاظت کرتے تھے۔پھر کوئی وجہ نہیں کہ آپ کی وفات کے بعد دشمنوں سے بچانے کے لئے آپ کے جسم مبارک کی حفاظت مسلمان نہ کریں۔جس طرح آنحضرت ﷺ کی زندگی میں دشمن تھے اسی طرح آپ کی وفات کے بعد بھی آپ کے دشمن ہیں جو آپ کے جسم مبارک کو بے حرمت کرنے کی ناپاک خواہش رکھتے ہیں۔وہ لوگ جو روضہ مبارک کو بے حرمت کرنے کی ناپاک خواہش رکھتے ہیں۔وہ لوگ جو روضہ مبارک پر اعتراض کرتے ہیں اور کسی صورت میں بھی اس کا بنانا جائز نہیں قرار دیتے۔کیا وہ حدیثوں میں نہیں پڑھتے کہ صحابہ باری باری آنحضرت ﷺ کے مکان پر پہرہ دیتے تھے۔کئی حدیثیں موجود ہیں جو بتاتی ہیں کہ صحابہ کرام آپ کی ہر وقت اور ہر طرح حفاظت کرتے تھے۔پھر کیا حدیثوں میں یہ نہیں ہے کہ جب رسول کریم جنگ میں جاتے تھے۔تو صحابی آپ کے آگے پیچھے دائیں ای بائیں رہتے تھے اور آپ کی ہر ممکن ذریعہ سے حفاظت کرتے کیونکہ سب سے زیادہ زور دشمنوں کا آپ ہی کی ذات پر ہوتا تھا اور سب سے بہادر وہی سمجھا جاتا تھا۔جو آپ کے قریب رہتا تھا۔تو جب آپ زندہ تھے اور آپ کے جسم کی حفاظت کی ازحد ضرورت تھی۔تو جب آپ وفات پا گئے۔اس وقت آپ کے جسم کی حفاظت کی کیوں ضرورت نہیں؟ پس آپ کی قبر پر جو گنبد ہے۔وہ حفاظت کے لئے بنایا گیا ہے۔نہ کہ احترام کے لئے اور نہ اس بات کے لئے کہ اسے شرک کا منبع بنایا جائے۔یہ آپ کی قبر کے گنبد میں اور دوسری قبروں کے قبوں میں فرق ہے۔مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں کہ زید یا بکر کی قبر پر جو گنبد بنایا گیا ہے۔وہ اس لئے بنایا گیا ہے کہ اس طرح اس قبر کا احترام قائم ہو۔زید بکر عمر کی قبریں شائد اس طرح احترام کی محتاج ہوں لیکن آنحضرت ﷺ کی قبر اس قسم کی احتیاج سے مستغنی ہے۔پس اس پر جو گنبد بنایا گیا ہے وہ صرف حفاظت کے لئے ہے اور کون