خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 165 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 165

165 اور قوائے شہوانیہ جوش میں آجاتے ہیں۔اس لئے بچوں کے واسطے سبزیاں اور ترکاریاں زیادہ مفید ہوتی ہیں۔میرا مطلب یہ نہیں کہ بچوں کو گوشت بالکل ہی نہ دیا جائے بلکہ مطلب یہ ہے کہ کثرت ان کے حق میں مضر ہے الا ماشاء اللہ۔کیونکہ بعض بچے جن کی چھاتی کمزور ہوتی ہے۔ان کے لئے یا جن کے متعلق ڈاکٹری مشورہ ہو۔ان کو گوشت کھلانا ضروری ہوتا ہے۔مگر عام حالتوں میں بچوں کے لئے سبزی ہی زیادہ مفید ہوتی ہے۔یہ بچوں کی تربیت کے ذرائع ہیں۔جو میں نے اس وقت بیان کئے ہیں۔ان کے علاوہ اور بھی ہیں۔مگر میں سمجھتا ہوں میں نے آج ان کے بیان کرنے میں کافی وقت لے لیا ہے۔الفضل ۱۸ جون ۱۹۲۵ء