خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 382 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 382

382 الصلوۃ والسلام نے آکر ان سب پردوں کو اٹھا دیا۔اور اس مبارک اور خوبصورت چہرہ پر سے تمام پردے اٹھا کر ہمیں دکھا دیا۔پس یہ کیا کم احسان ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کہ آپ نے آکر آنحضرت ا کی اصل شان کو ظاہر فرما دیا۔اور ان سب باتوں سے آپ کو پاک کر دیا جو آپ کی طرف منسوب کی جاتی تھیں۔پس درود میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی شامل کرنا چاہئے اور بھی احسان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہیں اور بیشمار احسان ہیں۔پس ہمارا یہ بھی فرض ہونا چاہئے کہ ہم ان کو بھی درود میں شامل کریں۔ہم مختلف اوقات میں آنحضرت ﷺ پر درود پڑھیں اور اس درود میں آپ کے خلیفہ مسیح اور مہدی کو بھی شامل کریں اور ان پر بھی درود پڑھیں۔تا ان کے احسانوں کا بھی اقرار ہو اور شکریہ ادا ہو سکے۔پھر یہی نہیں کہ درود میں صرف احسان کا اقرار یا شکریہ ہی ہے بلکہ اس میں ہمارا بھی فائدہ ہے اور اس فائدہ کو اگر الگ بھی کر دیا جائے۔جو اقرار احسان سے حاصل ہوتا ہے تو بھی درود ہمارے فائدہ کی چیز ہے۔کیا ہم درود میں یہ نہیں کہتے۔اللهم صل علی محمد و على آل محمد؟ پھر کیا ہم خود آل میں شامل نہیں؟ یقیناً ہم بھی آل میں شامل ہیں اور اس صورت میں درود نہ صرف آنحضرت کے احسانوں کا اقرار ہے بلکہ اپنے لئے بھی ایک دعا ہے۔پھر ہم درود میں اور دعاؤں میں رسول کریم ﷺ کے لئے یہ دعا تو نہیں کرتے کہ الہی تو الليل ان کو جائداد دے۔باغ دے۔زمین دے۔مکان دے۔دولت دے۔یہ چیزیں تو آنحضرت نے اس دنیا میں جمع نہ کیں۔پھر وہاں آپ کو ان کی کیا ضرورت ہے۔جب دنیا میں جہاں سے ان چیزوں کا تعلق ہے آپ نے ان کی پرواہ نہیں کی۔آپ نے مال نہیں جمع کیا۔جائداد نہیں بنائی۔باغ نہیں لگائے۔محل نہیں تیار کئے۔تو اگلے جہان میں آپ کو ان کی کیا احتیاج ہو سکتی ہے۔پس ہم اگر آپ کے لئے دعا کرتے ہیں۔تو یہی کہ آپ کے روحانی مدارج میں ترقی ہو۔خدا آپ کو اور بھی ترقی دے اور یہ صاف بات ہے کہ جب آپ روحانیت میں ترقی کریں گے۔تو امت بھی آپ کے ساتھ ترقی کرے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی فرمایا ہے۔تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے پس جوں جوں آنحضرت ا آگے بڑھیں گے۔توں توں ہم بھی بڑھیں گے۔اس لئے درود نہ صرف آپ کے مدارج بڑھنے کے لئے ہے۔بلکہ ہمارے لئے بھی ہے۔پھر درود سے ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ جو شخص درود کثرت سے پڑھتا ہے۔اس کی دعائیں