خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 351 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 351

351 میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں ستیاں دور کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور شریعت کے حکموں کے ماننے اور ان کی عزت کرنے کی ہمت بخشے اور ہم نیک نمونہ پیش کرنے والے بنیں اور بد نمونہ پیش کرنے والے نہ ہوں۔آمین ثم آمین۔خطبہ ثانی میں فرمایا:۔آج میں جمعہ کی نماز کے بعد ایک عورت کا جنازہ پڑھوں گا۔مولوی محمد اسماعیل صاحب ممدانہ ضلع گجرات کے ہیں۔ان کی بیوی فوت ہو گئی ہے۔میں آج اس مرحومہ کا جنازہ پڑھوں گا۔میں نے اعلان کیا ہوا ہے کہ جن کا جنازہ پڑھنے والا کوئی احمدی نہیں ہوتا یا جو ایسی جگہ فوت ہوتے ہیں جہاں بہت ہی کم تعداد میں جنازہ پڑھنے والے احمدی ہوتے ہیں۔ان کا جنازہ میں یہاں پڑھا کروں گا۔مولوی اسماعیل صاحب نے لکھا ہے کہ یہاں اس کا جنازہ پڑھنے والا کوئی نہ تھا۔اس لئے میں مرحومہ کا جنازہ یہاں پڑھوں گا۔سب لوگ اس میں شامل ہوں۔(الفضل ۲۶ نومبر ۱۹۲۵ء) ام بخاری و مسلم برادیت مشاوة كتاب الصلوة باب فضائل الصلوة