خطبات محمود (جلد 9) — Page 349
349 چمٹ گیا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مجھ میں بھی کوئی رگ جنون کی ہے کہ یہ اوروں کو چھوڑ کر مجھے سے آچمٹا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ میرے اندر جنون کی کوئی رگ ہے جس سے اس دیوانہ کو مناسبت ہوئی اور وہ میری طرف کھنچا آیا تو ایسے آدمیوں کو ادھر جھکنا اور ان کے پیچھے چلنا جو نمازوں میں سست ہیں بتاتا ہے کہ انہیں بھی سست لوگوں سے مناسبت ہے۔پس جب تک نماز باجماعت پر ہماری جماعت کا ہر شخص عامل نہ ہو میں نہیں کہہ سکتا کہ جماعت ترقی کی طرف قدم مار رہی ہے اس لئے میں پھر کہتا ہوں کہ نماز باجماعت پڑھنے کی عادت ڈالو۔تم میں سے کوئی نہ ہو جو نماز کے وقتوں میں مسجد میں موجود نہ ہو۔سوائے بیمار کے مگر یہ نہیں کہ ہر وقت ہی ایک شخص یہ کہے کہ میں بیمار ہوں۔بیماری کبھی کبھی آتی ہے ہمیشہ نہیں آتی اور نہ ہی ایسی کوئی بیماری ہے جس سے ایک شخص صبح اور عشاء کے وقت بیمار ہوتا ہو اور پھر تندرست رہے۔جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم بیماری کی وجہ سے مسجد میں نماز کے لئے نہیں آسکتے۔وہ لوگ غفلت سے ایسا کرتے ہیں۔کیونکہ بیماری ہمیشہ نہیں آتی۔میری صحت ہمیشہ کمزور رہتی ہے مگر ہمیشہ بیماری طبیعت پر غالب نہیں آتی۔اکثر طبیعت بھی بیماری پر غالب آجاتی ہے۔پس ہمیشہ کسی کا یہ عذر کہ میں بیمار ہوں قبول نہیں کیا جا سکتا۔جو فی الواقع دائم المرض ہوتے ہیں ان پر بھی وقفے آتے ہیں۔کبھی ان کی طبیعت بیماری پر غالب آجاتی ہے اور کبھی بیماری طبیعت پر۔ایسا کوئی بھی نہیں جو ہمیشہ ہی بیمار رہتا ہو اور ہمیشہ ہی اس کی مرض اس کی طبیعت پر غلبہ پائے رکھے۔پھر نہ ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ عشاء کے وقت یا صبح کے وقت کوئی بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔اس میں کچھ شک نہیں کہ ایک دو مرمیں ایسی بھی ہیں جو صبح و شام کو زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔مثلاً دوران سر وغیرہ۔مگر یہ ایسی نہیں کہ ان کا پتہ نہ لگ سکے۔ایسی بیماری والے کا تو فوراً پتہ لگ سکتا ہے۔وہ چارپائی پر پڑا ہوتا ہے۔ہاتھ پاؤں سرد ہو جاتے اور وہ سخت بیتاب ہوتا ہے۔لیکن وہ لوگ جو ادھر ادھر تو پھر لیتے یا کسی اور کام میں تو مصروف ہیں۔اگر کہیں کہ ہم بیمار ہیں یا ہمیں فلاں وقت بیماری پیدا ہو جاتی ہے۔اس لئے نماز کے لئے نہیں آسکتے تو وہ جھوٹ بولتے ہیں اور ان کی سستی انہیں ایسا کہنے پر مجبور کرتی ہے۔میں پھر قادیان کے لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جب باہر سے سب کچھ چھوڑ چھاڑ دین کی خاطر یہاں آئے ہو تو دینی فرائض میں مستیاں نہ کرو بلکہ یہاں آنے سے کچھ فائدہ حاصل کرو۔تمہیں دیکھ