خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 129 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 129

129 پس صحیح طریقے پر تبلیغ کرنے کے ذرائع اور اس کے متعلق علم حاصل کرنے کی کوشش کرو تا جلد سے جلد ہم بھی اس کامیابی کو دیکھیں جس کا وعدہ خدا تعالٰی نے حضرت مسیح موعود کے ذریعہ سے دیا ہے۔اور تا ایسا نہ ہو کہ ہم ان کامیابیوں کے دیکھنے سے محروم رہیں۔پیچھے آنے والے اگر ان کامیابیوں کو دیکھیں گے تو ہمیں اس سے کیا فائدہ۔پس کوشش کرو کہ ان کامیابیوں کو ہم اپنی زندگی میں حاصل کر سکیں۔خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے فرائض کے سمجھنے اور تبلیغ کے اصل ذرائع کو سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اپنی اس صداقت کو پھیلانے کی توفیق عطا کرے اس نے دنیا کے لئے بھیجی ہے۔(الفضل ۱۶ مئی ۱۹۲۵ء)