خطبات محمود (جلد 9) — Page 398
398 انقباض پیدا ہوتا ہے تو سمجھ لو کہ تقویٰ کی کمی ہے۔ہاں اگر ایسے موقع پر بشاشت پیدا ہو تو سمجھ لوکہ تقویٰ ہے۔پس میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے قادیان کے دوست صرف ان باتوں کو سنیں گے ہی نہیں بلکہ ان پر عمل بھی کریں گے۔جو لوگ قادیان ہی میں رہتے ہیں۔ان کو بچوں سے جدا نہیں ہونا پڑتا۔بیویوں سے علیحدگی اختیار نہیں کرنی پڑتی۔سفر کی تکلیف برداشت نہیں کرنی ہوتی۔وہ میں رہتے ہیں اور انہیں ان باتوں میں سے کوئی بھی برداشت نہیں کرنی پڑتی۔جو باہر سے آنے والوں کو یہاں آنے کے لئے کرنی پڑتی ہیں۔وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بال بچوں کو چھوڑ کر نہیں آ سکے۔وہ یہ عذر نہیں کر سکتے کہ وہ اپنے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرکے قادیان آنے سے مجبور ہیں۔کیونکہ وہ یہیں رہتے ہیں۔پس ان کو چاہئے کہ اس ثواب کے موقع کو ضائع نہ جانے دیں۔وہ مہمانوں کی خدمت کر کے اسی طرح ثواب کے مستحق ہو سکتے ہیں۔جس طرح باہر سے آنے والے خدا کے فضل سے اس کے مستحق ہو گئے ہیں۔خطبہ ثانی میں فرمایا :- ہمارے ایک دوست اڑیسہ میں رہتے تھے۔ان کا نام جعفر خان تھا۔وہ اپنے علاقہ میں ایک ہی احمدی تھے۔حتی کہ ان کے بچے بھی احمدی نہیں وہ فوت ہو گئے ہیں میں نے کہا ہوا ہے جو دوست اکیلے ہوں یا جن کا جنازہ پڑھنے والے کم ہوں۔قادیان میں ان کا جنازہ پڑھا جائے گا۔آج جمعہ کے بعد میں اس مرحوم بھائی کا جنازہ پڑھوں گا۔میں یہ اعلان اس لئے کرتا ہوں کہ تاسب دوست شامل ہوں۔(الفضل ۲۵ دسمبر ۱۹۲۵ء) ا مجانى الادب في حدائق العرب جزو نانی هه ۱۷۴