خطبات محمود (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 371 of 413

خطبات محمود (جلد 9) — Page 371

371 اس کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ میرے بیان میں کوئی شبہ نہیں رہ گیا اور چونکہ میرا خیال ہے اس سے ان لوگوں کے تمام خیالات کا ازالہ ہو گیا ہو گا جو یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم سلطان ابن سعود کے مخالف ہیں۔اس لئے میں اس پر اپنے خطبہ کو ختم کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اہل حدیث گروہ بھی ان باتوں سے اتفاق کرے گا اور جبر اور تشدد کو چھوڑ کر امن اور آرام سے کام کرے گا اور مقامات مقدسہ کے گرانے اور شعائر اللہ کی بے حرمتی کرنے سے بچے گا۔چونکہ ہمارا فرض ہے کہ ہم رسول کریم ﷺ کے مزار کی حفاظت کریں۔اس لئے ہم دعا کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے کہ خدا تعالیٰ اس کی حفاظت کرے اور ہر اس ہاتھ کو روک دے جو مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کے لئے اٹھے۔اگر حنفیوں کا ہاتھ بے حرمتی کے لئے اٹھے تو حنفیوں کے ہاتھ کو روک دے اور اگر وہابیوں کا اٹھے۔تو ان کے ہاتھ کو روک دے اور خدا ہر ایک کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ اس قسم کے معاملات میں سوچ سمجھ کر کام کرے اور ہر ایک پہلو کو خیال میں رکھ کر فیصلہ دے۔ا بخاری و مسلم برادیت مشکوة کتاب الاداب باب الشفقته على الخلق ۲ بخاری کتاب الایمان باب حسب الرسول من الایمان ۳ بخاری کتاب المغازی باب غزوة تبوک و نزول النبي الحجر (الفضل ۵ دسمبر ۱۹۲۵ء)