خطبات محمود (جلد 9) — Page 238
1 238 مامور تھے اور پہلی کتابوں کی پیشگوئیاں ان پر صادق آئیں اور ان کی اپنی پیشگوئیاں کچی ثابت ہوئیں اور بعض نشانات بھی ظاہر ہوئے۔جن سے معلوم ہوا کہ وہ خدا کی طرف سے تھے اور چونکہ وہ خدا کی طرف سے تھے اس لئے ان کو ماننا چاہیے۔کثیر حصہ ایسا ہے کہ اگر اس پر کسی کا خدا کی طرف سے آنا اور بعض پیشگوئیوں کا اس پر صادق آتا اور اس کی اپنی پیشگوئیوں کا بھی پورا ہونا ثابت کر دیا جائے تو وہ ایمان لے آتا ہے۔لیکن ہندوستان اور ایشیائی ممالک میں ایسے لوگ بھی ہیں جو محض اتنی بات پر ایمان لانے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور یورپ و امریکہ میں تو کثرت سے ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہم پیشگوئیوں پر کسی کو خدا کی طرف سے مبعوث ہونے والا نہیں مان سکتے۔کوئی ایسی بات بتاؤ۔جو بندے اپنے آپ نہ کر سکتے تھے اور وہ اس شخص نے آکر کیا اور خدا کی طرف سے کسی شخص کے آئے بغیر جو کام نہیں ہو سکتا تھا وہ اس شخص نے کر دکھایا۔کیونکہ پیشگوئیاں ایک نشان ہیں اور بس۔لیکن ہم کہتے ہیں کہ اس کی ضرورت کیا پڑی کہ خدا یہ پیشگوئیاں کسی شخص کو دے۔آخر کچھ تو وجہ ہے اور وہ وجہ بجز اس کے اور نہیں، کہ ان لوگوں پر اس شخص کی سچائی ظاہر کی جائے جو پیشگوئیوں کو دیکھ کر ایمان لاتے ہیں۔لیکن باوجود اس کے ایک گروہ ایسا بھی ہمیں نظر آتا ہے جو پیشگوئیوں کو باوجود نشان ماننے کے ایمان نہیں لاتا اور با ایں ہمہ وہ اسی بات پر اڑا رہتا ہے کہ ہمیں ایسے شخص کے آنے کی ضرورت بتاؤ۔کیونکہ جب کسی کے آنے کی ضرورت ہی ثابت نہ ہو تو اسے ماننے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ ان لوگوں کا نقطہ نگاہ ہے گو اس کو ہم غلط اور ناقص کہہ دیں لیکن ان کے نزدیک یہ غلط اور ناقص نہیں اور نہ ہی ہمارے اتنا کہہ دینے پر وہ غلط اور ناقص ہو جائے گا۔وہ صرف یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب نے دنیا میں آکے کام کیا کیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ ان کے آئے بغیر نہیں ہو سکتا تھا۔پس میرے نزدیک ان کا یہ سوال درست ہے لیکن باوجود اس کے کہ ان کا سوال درست ہے میں پھر بھی کہوں گا کہ ان کا حق نہیں کہ وہ یہ سوال کریں حضرت مرزا صاحب نے کیا کیا۔کیونکہ ایسا سوال کرنے میں نقص پیدا ہو جاتا ہے اور یہ سوال غلط ہو جاتا ہے۔وہ نقص کیا ہے؟ یہ کہ وہ کیوں بغیر سوچے سمجھے اور بغیر تمام انبیاء کے حالات پر نظر دوڑائے ایسا سوال کرتے ہیں۔کیونکہ یہ سوال کسی عہدے کے متعلق ہو سکتا ہے نہ کہ ذات کے متعلق اور جب یہ سوال صرف عہدے کے متعلق رہ گیا تو پھر اس کی ضرورت سامنے آئے گی کہ اس عہدہ کی کیا