خطبات محمود (جلد 8) — Page 473
| 473 داخل ہوں۔بلکہ اس لئے جاتا ہوں کہ ان ممالک میں جا کر اسلام بگڑ نہ جائے۔دیکھو عیسائیت دیگر ممالک میں جا کر اپنی اصلی شکل میں نہ رہی بلکہ بگڑ گئی۔لوگ تو بہت عیسائی ہو گئے۔مگر ان کے پاس وہ عیسائیت نہ رہی۔جو حضرت مسیح لائے تھے۔بلکہ وہ دہریت تھی ہم نے یورپ کو اسلام پر قائم کرتا ہے۔اس کے لئے اگر سکیم نہ سوچیں تو ممکن ہے۔بے دینی کی ایک نئی بنیاد قائم ہو جائے۔جب عیسائیت کی تبلیغ کے لئے لوگ غیر ممالک میں گئے۔اور لوگوں نے کہا کہ ہم سے ان باتوں پر روز مرہ عمل نہیں ہو سکتا۔تو انہیں کہہ دیا گیا کہ صرف مسیح پر ایمان لے آنا کافی ہے۔اگر خدا نخواستہ اسلام کے متعلق بھی اسی طرح کیا گیا۔اور اس طرح پھیلایا گیا۔تو اس کا پھیلانا نہ پھیلانے سے برا ہو گا۔ہم نے اس وقت یہ دیکھنا ہے کہ وہ کون سی باتیں ہیں۔جو اسلام قبول کرنے میں حارج ہیں۔اور کس طرح اسلام ان لوگوں سے منوایا۔اور کیونکہ اسلامی احکام پر عمل کرایا جا سکتا ہے۔جب تک یہ سکیم نہ تیار کریں۔اس وقت تک ہم مغرب میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔اور اگر اس کے بغیر کامیاب ہوں۔تو وہ دین کی کامیابی نہیں ہو گی۔بلکہ اپنی نفسانیت کی کامیابی ہو گی۔جو رحمت کا موجب نہ ہو گی۔بلکہ عذاب کا باعث ہو گی۔اور اللہ تعالیٰ رحم کرے اس پر جس کی طرف سے ایسی بنیاد رکھی جائے۔جو اس کے لئے لعنت کا موجب ہو تو جو کام تجویز کیا گیا ہے وہ ایسا ہے کہ اس کے نتائج فوری نہیں نکل سکتے۔مگروہ ہے اتنا ضروری کہ اس کے بغیر نتائج نکل بھی نہیں سکتے۔پس جب تک خاص دعائیں نہ کی جائیں۔ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس لئے میں دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس عرصہ میں خصوصیت سے دعاؤں میں لگے رہیں کہ خدا تعالیٰ ہمیں یورپ کو اسلام میں لانے کی توفیق دے۔اور اسلام بھی وہ جو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لائے۔اس وقت دنیا یہ مانے کے لئے تیار نہیں کہ وہ اسلام اب پھیل سکتا ہے۔ابھی ذوالفقار علی خان صاحب پاسپورٹ لینے کے لئے گئے۔تو ایک بڑے انگریز افسر نے کہا۔کیا یہ ہو سکتا ہے کہ تم ہماری عورتوں کو پردہ کا پابند بنا سکو۔اگر کوئی اس بات کو دیکھ کر یہ کہہ دے کہ اچھا پردہ کو جانے دو۔تو پھر کہا جائے گا۔ان ممالک میں شراب نہیں چھوڑی جا سکتی۔اس کے لئے یہ کہہ دیا جائے کہ اچھا نشہ نہ ہو۔ایک دو گلاس پی لیا کرو۔اس طرح تو اسلام میں وہی خرابیاں پیدا ہو جائیں گی جنہیں دور کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود آئے تھے۔پس دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔میں بھی یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ لوگوں کے لئے دعائیں کرتا رہوں گا کہ آپ پر جو ذمہ داریاں ہیں۔وہ عمدگی کے ساتھ بجالا سکیں۔اور آپ لوگ ہمارے لئے دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ