خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 450

450 دوسری بات یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے سنا ہے کہ بعض لوگوں کے اندر یہاں یہ خیال ہے کہ مہدی کی پیشگوئی حضرت خلیفہ اول پر چسپاں ہوتی ہے میں کسی شخص سے اس تعلق کے لحاظ سے جو مجھے حضرت خلیفہ اول سے ہے کم نہیں ہوں۔اس لئے کہ بچپن سے آپ کے ساتھ میرا تعلق رہا۔اور جب سے میں نے ہوش سنبھالی۔ان کو دیکھنا شروع کیا۔اور جتنی جتنی عمر بڑھتی گئی تعلق بھی بڑھتا گیا۔عربی تعلیم جو میں نے تھوڑی بہت حاصل کی انہی سے حاصل کی۔قرآن کریم کا ترجمہ انہیں سے پڑھا۔بخاری انہی سے پڑھی۔پھر وہ زمانہ بھی آیا جبکہ ان کا اور ہمارا تعلق پیری مریدی کا ہوگیا۔اس تعلق سے بھی میرا مقابلہ نہیں کر سکتا کیونکہ دوسروں کے تعلق محدود ہیں اگر کسی کو شاگردی کا تعلق ہے تو یہ نہیں کہ وہ بچپن سے آپ کے پاس رہا اور اگر کوئی بچپن سے آپ کے پاس رہا ہے تو اسے آپ سے فیض حاصل کرنے کا وہ موقعہ نہیں ملا جو مجھے ملا ہے جو محبت مجھے ان سے تھی اور جو پیار انہیں مجھ سے تھا۔اس کے متعلق بارہا مجلس میں فرمایا کرتے تھے مجھے میاں سے عشق ہے اور مجھے خود بھی انہوں نے کئی بار کہا مجھے تم سے عشق ہے تو کسی کو ایسا موقع نہیں ملا جو مجھے ملا اور ایک شخص بھی جماعت میں ایسا نہیں جو حضرت خلیفہ اول سے تعلق کے لحاظ سے اس درجہ پر ہو جو مجھے حاصل ہے اور جب میں کہتا ہوں کہ ایک شخص بھی ایسا نہیں ہے جسے مجھ جتنا تعلق ہو تو میں کسی کو بھی مستقلی نہیں کرتا حتی کہ حضرت خلیفہ اول کے بچوں کو بھی مستثنیٰ نہیں کرتا۔آپ بارہا فرمایا کرتے تھے اور ایک دفعہ تو مجھے لکھا بھی تھا کہ مجھے اپنے بچوں سے بھی زیادہ تم سے محبت ہے۔پھر حضرت خلیفہ اول کے بچوں کو نہ تو آپ کی شاگردی کا رتبہ حاصل ہوا اور نہ صحبت علمی سے مستفیض ہوئے ہیں۔گویا ان کا تعلق محض نبی ہے۔مگر میرا تعلق آپ سے علمی ہے۔لیکن باوجود اس تعلق کے میں ان کی طرف یہ بات منسوب کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں کہ آپ مہدی موعود تھے کیونکہ حضرت مسیح موعود نے اس امر پر بہت زور دیا ہے کہ لا مہدی الا عیسی کہ عیسیٰ جو موعود ہے سوائے ان کے اور مہدی نہیں ہو گا پس اگر مہدی سے مراد وہ مہدی ہے جسے مسیح موعود کے زمانہ میں ہونا تھا تو وہ سوائے حضرت صاحب کے اور کوئی نہیں ہے اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور مہدی مراد ہو تو ایسے بہت گزرے ہیں اور بہت سے ہوں گے میں جس امر کی تردید کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ مسیح موعود کی موجودگی میں سوائے آپ کے کوئی دوسرا مہدی نہ تھا اور اگر آپ کے وقت میں آنے والے مہدی سے کوئی اور مراد لیا جائے تو یہ غلط ہے لیکن اگر اور مہدی مراد ہے تو سب خلفاء کو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مہدی کہا ہے اس لحاظ سے حضرت ابو بکڑ بھی مہدی تھے۔حضرت عمرؓ بھی