خطبات محمود (جلد 8) — Page 317
317 55 (فرمودہ کے مارچ ۱۹۲۴ء) ہر کام کے لئے تیاری ضروری ہے مشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا میں نے پچھلے بعض خطبات میں اپنی جماعت کے احباب کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ یہ زمانہ تبلیغ کا ہے۔اس لئے ہمارے تمام احباب کو چاہئے کہ اس اسلام کی اشاعت میں جو ہمیں مسیح موعود کے ذریعے ملا ہے۔اپنی تمام تر توجہ سے لگ جائیں۔جب تک یہ صداقت دنیا کے گوشہ گوشہ میں نہ پھیل جائے۔اس وقت تک ہم چین نہ لیں۔لیکن ایک سوال یہ ہے کہ تبلیغ کس رنگ میں کی جائے۔ظاہر ہے کہ جب تک ہتھیار نہ ہوں دلائل اور ثبوت نہ ہوں۔انسان دوسرے کو قائل نہیں کر سکتا۔اس لئے میں لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ سلسلہ کی صداقت کے ثبوت یاد کریں اور خوب سمجھ لیں۔کیونکہ اس کے بغیر آپ دوسرے کو سمجھا نہیں سکتے۔دنیا میں جس قدر صداقتیں ہیں ان سے ایک نور پھیلتا ہے اور اس نور سے صداقت چھن چھن کر قلوب تک پہنچتی۔لوگ نہیں جانتے مگر صداقت پہنچ جاتی ہے۔ایسی حالت میں انسان ایک دو دلیلوں سے سمجھ جاتا ہے مگر دوسرے کو نہیں سمجھا سکتا۔اگر ایسا شخص جو خود تو صداقت کو سمجھ چکا ہے۔مگر دلائل اس کے پاس اتنے نہیں ہیں کہ دوسرے کو سمجھا سکے اور سمجھانے کی کوشش کرے گا تو اس کی کوشش رائگاں جائے گا۔دو ذریعہ ہیں جن سے صداقت پھیل سکتی ہے ایک یہ کہ خدا سے تعلق ہو۔دعائیں قبول ہوتی ہوں۔خدا کی طرف سے ایک اثر دیا گیا ہو۔دوسری بات یہ ہے کہ وہ صداقتیں جو اس کو ملی ہوں ان کو ایسے طریق سے پیش کر سکے کہ لوگ ان کا انکار نہ کریں۔بہت سے لوگ ہوتے ہیں۔جن کو خود تو یقین ہوتا ہے مگر اتنا علم نہیں ہوتا جو دوسرے کو سمجھا سکیں ایسے لوگ خود بھی ٹھو کر کھاتے ہیں اور دوسروں کی ٹھوکر کا بھی موجب ہوتے ہیں یا کم از کم موجب ہدایت ہوتے اور ان کی کوششوں