خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 116 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 116

116 اس وقت کارکنوں کا بھی فرض ہے کہ بالخصوص سب لوگوں کو جگائیں اگر بعض لوگ ایسے ہیں جنہوں نے سالہا سال سے کوئی چندہ نہیں دیا تو ان کو بھی بیدار کریں۔ان سے مایوس ہو کر خاموش نہ ہوں۔کیونکہ ممکن ہے ان پر اس وقت اثر ہونا ہو جس وقت وہ مایوس ہو کر خاموش ہو بیٹھیں۔اس لئے کہنے سے ڈرنا نہیں چاہیے۔کئی لوگ دس سال میں مانتے ہیں۔کئی بیس سال میں مانتے ہیں۔کئی تمہیں سال میں مانتے ہیں۔اپنے لوگوں کو اگر چند سال کہکر چھوڑ دیا جائے تو پھر ان کی اصلاح کی امید کیسے کی جا سکتی ہے۔کئی لوگ ہیں جنہوں نے اس وقت مسیح موعود کو نہیں مانا تھا جس وقت آپ نے دعویٰ کیا تھا ۱۸۹۰ء میں وہ مخالف رہے۔۱۹۰۰ء میں مخالف رہے اور ۱۹۰۸ء میں جب حضرت اقدس کی وفات ہوئی مخالف رہے بلکہ ایسے بھی ہیں جو ۱۹۴ء تک مخالف رہے پھر ان کو ماننے کی توفیق ملی۔ایک شخص نے ۱۹۲۲ء میں بیعت کی ہے۔اس نے لکھا کہ میری عمر نوے سال کی ہے۔میں احمدیت کا خطرناک دشمن تھا۔لیکن اب مجھے سمجھ آگئی ہے کہ حضرت مرزا صاحب مسیح موعود ہیں۔پس جب خطرناک لوگ بھی موافق ہو سکتے ہیں تو جو ہمارے کہلاتے ہیں وہ کیوں نہیں ہوں گے۔کارکن اپنا کام کرتے رہیں۔خود بھی سستی اور لاپروائی کو چھوڑ دیں اور دوسروں کو بھی اکسائیں اور بتائیں کہ یہ وقت خاص قربانی کا ہے۔جو اس وقت قربانی کرے گا۔خاص انعام پائے گا۔اللہ تعالیٰ سب لوگوں کو توفیق دے کہ خدا کے دین کی ضرورت کو محسوس کریں۔آمین۔الفضل ۳ جولائی ۱۹۲۳ء) موضوعات کبیر ص ۵۹ نز بته النوا طرفی توضیح نحته الفکر ص ۱۳