خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 516 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 516

516 80 بيت الفضل لندن میں پہلا خطبہ جمعہ (فرموده ۲۴ اکتوبر ۶۹۲۴) مشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ تلاوت کے بعد فرمایا : نوٹ: یہ خطبہ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی کا مرتب کردہ ہے خطبہ کے ابتدا میں ان کی طرف سے درج ذیل نوٹ شائع ہوا ہے۔19 اکتوبر کو جس مسجد کی بنیاد رکھی گئی۔۲۴ اکتوبر کو اسی مسجد میں پہلا جمعہ حضرت خلیفہ المسیح نے پڑھایا۔محراب کی چھوٹی سی دیواریں صرف کھڑی تھیں اور فرش زمین پر بچھایا گیا تھا خطبہ جمعہ شروع ہو چکا تھا خادم اس وقت آکر شریک ہوا میں نے جہاں سے سنا ہے لکھا ہے۔مگر اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ ابتدا کس طرح ہوئی اور ابھی غالبا" چند فقرے ہی آپ نے بولے تھے! آپ فرما رہے تھے : جب ایسی ترقی ہو۔اور ایسے حالات کے ماتحت ہو۔جو انسانی اندازہ اور قیاس و فکر کے خلاف ہو۔منے کوئی حالات اور اسباب ایسے نہ ہوں۔جن کے ماتحت وہ ترقی ہو سکتی ہو۔اور قبل از وقت اس ترقی کا اندازہ اور قیاس کیا جا سکتا ہو۔تو وہ ترقی خدا تعالیٰ کی وحی اور الہام کے ماننے پر مجبور کر دیتی ہے اور اس بات پر ایمان لانے کے لئے مجبور کرتی ہے کہ کوئی بالا تر ہستی ہے۔اور وہ عالم الغیب اور مدبر بالا رادہ ہستی ہے۔قرآن کریم میں جن انبیاء کا ذکر آیا ہے۔اور جو حالات ان کو پیش آئے۔اور قبل از وقت ان مشکلات اور غیر موافق حالات میں انہوں نے جو خبریں اپنی ترقی اور کامیابی کے متعلق دیں اور یہ کہا کہ خدا نے ہم کو ایسا بتایا ہے۔اور پھر باوجود خطرناک مخالفت اور شدید ترین مشکلات کے وہی ہوا۔جو خدا نے کہا تھا۔جس کا انہوں نے خدا کے نام سے اعلان کیا تھا۔تو ان ترقیات کو دیکھ کر انسان حیران ہو جاتا ہے اور آج بھی جب ان کی تاریخ کو پڑھتا ہے تو حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح پر سالہا