خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 507 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 507

507 78 اتحاد اور اختلاف فرموده ۱۰ اکتوبر ۱۹۲۴ء بمقام پٹنی احمد یہ بیت الذکر) شهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا انسانی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے اور ہوتا ہے۔دنیا میں جس قدر چیزیں ہیں۔ان میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک ہی قسم کی بہت سی چیزیں ہیں۔بعض باتوں میں اتفاق اور بعض میں اختلاف ہوتا ہے۔مثلاً پھلوں میں آم کو لے لو۔بعض باتوں میں تمام آم ایک ہی بات رکھتے ہوں گے اور بعض میں ایک قسم کے دو آم بھی مشترک نہ ہوں گے۔اسی طرح خربوزہ کو لے لو۔سیب یا انار کسی کو لو سب میں یہ اصول موجود ہو گا۔یعنی بعض باتیں سب میں مشترک ہوں گی اور بعض باتوں میں ایک دوسرے سے جدا ہوں گے۔اسی طرح جمادات ، حیوانات اور انسانوں کی حالت ہے کوئی دو چیزیں ایک جنس کی ایسی نہ میں گی۔جن میں اتحاد اور اختلاف نہ ہو۔یہی حال پھر انسان کے مختلف طبقوں میں ہے اور پھر مختلف ملک کے باشندوں میں بھی یہی حالت ہے۔بعض باتیں ایسی مشترک ہوں گی کہ دنیا کے تمام انسانوں میں پائی جائیں گی اور بعض ایسی مختلف کہ دو بھائیوں میں بھی نہ ملیں گی۔بعض میں انگریز عرب اور دوسرے متفق ہوں گے۔اور بعض میں مختلف یہی حال مذہب کا بھی ہے مسلمان عیسائی کو لے لو۔بہت سی باتیں اور ہدایتیں ایسی ہوں گی کہ ہندو مسلمان اور عیسائی سب ان میں متفق ہوں گے۔اور بعض ایسی ہوں گی کہ ان میں ایک مذہب کے دو فرقے بھی مختلف ہوں گے۔یہ امر چھوٹی باتوں میں ہی نہیں پایا جاتا اور تفاصیل ہی میں نہیں۔بلکہ بڑے بڑے مسائل میں یہ اتحاد اور اختلاف پایا جاتا ہے۔مثلاً ہستی باری تعالیٰ کا مسئلہ ہے۔اس کے متعلق عجیب قسم کے اختلافات ہوتے ہیں۔اور اتفاق بھی ہے اسی طرح ایمان کے متعلق اختلاف بھی ہوتا ہے۔اور اتفاق بھی۔اخلاق کے متعلق بھی یہی حالت ہے۔اور یہ اختلاف اور اتحاد