خطبات محمود (جلد 8) — Page 476
اس پر مصر ہیں۔اور وہ یہ ہے کہ ان کے خیال میں کسی کامیابی کے لئے اتنا ہی ضروری ہے کہ یہ معلوم ہو جاوے کہ فلاں صحیح راستہ ہے۔ایشیا کے اکثر مذاہب برہمو وغیرہ اسی غلطی میں مبتلا ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ سچائی کے معلوم ہو جانے پر اس کامل جانا کیا مشکل ہے۔مگر یہ نفس کا دھوکہ اور غلط خیالی ہے۔دیکھو یہ مان لینے کے بعد کہ خدا موجود ہے۔خدا مل نہیں جاتا۔ایک شخص جانتا ہے کہ امریکہ موجود ہے۔لیکن اس کے علم کے ساتھ وہ امریکہ پہنچ نہیں جاتا۔یہ جان لینے پر کہ مونٹ ایورسٹ ہمالیہ کی سب سے اونچی چوٹی ہے۔وہ اس پر چڑھ نہیں جاتا۔تو پھر یہ کہہ دینے سے کہ ہم نے خدا کو مان لیا ہے کوئی شخص خدا تک کس طرح پہنچ جاتا ہے۔اس مادی عالم میں جب کہ محض علم کسی چیز کا اس کے حصول کا باعث نہیں ہو جاتا۔تو خدا تعالیٰ کا قرب محض اس علم سے کہ خدا موجود ہے۔کیونکہ حاصل ہو سکتا ہے۔بہت لوگ ہیں۔جو اس غلطی میں مبتلا ہیں۔اور مجرد علم اور مان لینے کو کافی سمجھے ہوئے ہیں حالانکہ یہ بہت ہی ادنی اور ابتدائی درجہ ہے۔پھر ایک جماعت ہے۔جو اس سے بڑھ کر کہتی ہے کہ اس کے حصول کے لئے کوشش کی ضرورت ہے۔بے شک یہ درست ہے جب تک کسی سچائی کے حاصل کرنے کے لئے کوشش نہ کی جائے۔ہم اس کو نہیں پاسکتے۔لیکن اس کوشش کے ساتھ جس چیز کی ضرورت ہے۔اور جس کے بغیر مطلب حاصل ہو ہی نہیں سکتا۔وہ یہ ہے کہ ہماری کوشش ان ذرائع سے ہو۔جن کے ذریعہ کامیابی ہوتی ہے۔دنیا میں ناکامیوں کی بڑی وجہ یہی ہوتی ہے کہ صحیح ذریعہ سے لوگ کوشش نہیں کرتے۔اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اپنے مقصد میں ناکام رہ جاتے ہیں۔پس سورۃ فاتحہ کی یہ آیت اس اصل کی طرف توجہ دلاتی ہے۔اور اس سے یہ بھی سبق ملتا کہ صحیح ذرائع کی طلب ہمارا پہلا مقصد ہے۔امدنا میں اول انسان ہدایت چاہتا ہے کہ صحیح ہے راستہ مل جائے۔مگر صرف اسی قدر کہہ کر نہیں چھوڑ دیا کہ انسان کو ہدایت کا علم ہو جاوے۔نہیں بلکہ الصراط المستقيم کہہ کر انسان کے اندر ایک جوش پیدا کر دیا ہے کہ صحیح ذرائع جو ہدایت تک پہنچنے کے ہیں۔ان کی توفیق ملے۔وہ میسر آجائیں۔اگر وہ صحیح ذرائع نہ ملیں۔تو سوائے سوزش اور جلن کے کیا ہو گا؟ انسان کو ناکامی پر کس قدر تکلیف ہوتی ہے۔جب وہ اپنی محنت اور کوشش کو دیکھتا ہے کہ را نگان چلی گئی۔پس اس سوزش اور تکلیف سے بچانے کے لئے۔اصل ذرائع کامیابی کی توفیق پاتا ہے۔ایک پیاسا آدمی اتنا تو جانتا ہے کہ پانی ہے۔مگر اس تک پہنچ نہ سکنے کے باعث اس کی شدت 0/+