خطبات محمود (جلد 8) — Page 474
474 ہمیں کامیاب کرے۔اس موقعہ پر یہی ایک دوسرے کا تعاون ہے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے اخلاص میں تقویٰ و طہارت میں ترقی دے۔اسلام سے محبت اور لگاؤ پیدا کرے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود کی محبت دے۔اسلام اور احمدیت کی محبت دین کی تڑپ پیدا کرے۔نفس کی ٹھوکروں سے بچائے۔اور اپنے فضل کے سائے کے نیچے رکھے۔خدا تعالیٰ آپ لوگوں سے ایسا راضی ہو کہ پھر ناراض نہ ہو۔اور ہم اس سے ایسے راضی ہوں کہ کبھی ناراض نہ ہو۔وہ ہمیں اس طرح نظر آئے کہ کبھی ہماری نظروں سے پوشیدہ نہ ہو۔اور اس طرح ہم اسے پائیں کہ پھر کبھی نہ کھوئیں۔الفضل ۲۲ جولائی ۱۹۲۴ء) ه اسورة طهرا