خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 308 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 308

308 انسان دعا مانگتا رہے تو ضرور اسے خدا تعالیٰ صحیح بات پر قائم کر دیتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ اخلاص کے ساتھ واقعی اپنے آپ کو ہدایت کا اور اللہ تعالی کی مدد کا محتاج سمجھ کر دعا کرے اگر اس کی ایسی حالت نہیں تو وہ خدا سے دھو کہ کرنا چاہتا ہے اور اس سے زیادہ کون گمراہ شخص ہے جو خدا سے دھوکہ کرنا چاہتا ہے جب کہ نفس تو اس کا یہ کہہ رہا ہے کہ مجھے ہدایت کی کوئی ضرورت نہیں اور ظاہر وہ یہ کرتا ہے کہ اسے ضرورت ہے۔ایسے شخص کی دعا کچھ فائدہ نہیں دے گی پس ہر مسلم کا فرض ہے کہ سورہ فاتحہ پڑھتے وقت اس کے مطالب پر غور کرے اور دعا کرے کہ وہ ہدایت پر قائم رہے۔اللہ تعالی تمام دوستوں کو توفیق بخشے کہ اس کے جلال کو سمجھیں اور اپنے آپ کو اس کے آٹے بے جان کی طرح ڈال دیں تاکہ اس کی نفرتیں ہمارے شامل حال ہوں۔اور ہم کو سچائی پر قائم رکھے۔(آمین) الفضل ۱۸ فروری ۱۹۲۴ء)