خطبات محمود (جلد 8) — Page 294
294 قربانیاں کی گئیں اور اس عرصہ میں فوج پر فوج گئی اور جرنیل پر جرنیل بدلا گیا۔تب کہیں جا کر انگریزوں کو فتح نصیب ہوئی۔اور وہ فتح بھی ایسی کہ تھوڑے عرصہ کے بعد ہی ان لوگوں کو آزاد کرنا پڑا۔یہ انگریزوں کا ان پر احسان نہ تھا کہ انہوں نے آزادی دے دی۔اگر وہ اتنے ہی آزادی دینے کے خواہاں ہوتے تو ہندوستان کو کیوں آزاد نہیں کر دیتے۔ٹرانسوال کو آزادی دینے کے یہ معنے تھے کہ وہ ایسا نوالہ تھا جو ان کے گلے سے نیچے نہیں اتر سکتا تھا پس وہ احسان یا رحم دلی نہ تھی۔بلکہ وہ نتیجہ تھا نا ممکن کام پر ہاتھ ڈالنے کا کیونکہ جب کوئی قوم کسی کے ماتحت رہنے کے لئے تیار نہ ہو تو اس کو کوئی طاقت اپنے ماتحت نہیں رکھ سکتی۔یہ ایک چھوٹی سی قوم کے مقابلہ کا حال ہے۔لیکن ہمارا جن سے مقابلہ ہے وہ تم سے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہٹنا چاہتے۔اور تم ان کے مقابلہ میں مٹھی بھر ہو۔پھر وہ ایسے نہیں جو یونی میدان سے ہٹ جائیں کیا تم خیال کرتے ہو کہ عیسائی یونسی تمہاری باتیں مان لیں گے وہ چپہ چپہ نہیں چاول چاول بھر زمین پر تم سے مقابلہ کریں گے۔وہ اپنے جھوٹے عقائد کو یونہی نہیں چھوڑ دیں گے۔وہ ان کے لئے جنگ کریں گے اور اس وقت تک کریں گے جب تک کہ ان کی مذہبی جنگ کی طاقت نہ ٹوٹ جائے گی۔پس عقائد کا بدلتا کوئی آسان کام نہیں اور یہ عیسائیوں ہی پر موقوف نہیں یہی حال دیگر مذاہب کے لوگوں کا ہو گا۔کیا تم خیال کرتے ہو۔ہندو خوشی سے تمہارے ہم عقیدہ ہو جائیں گے۔اور اپنے آپ کو اس لئے تمہارے سپرد کر دیں گے۔کہ ہمیں اسلام سکھاؤ۔وہ اپنے عقیدوں کی حفاظت کے لئے اپنا آخری پیسہ اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک گرا دیں گے۔تب وہ مسلمان ہوں گے اور یہی حال سکھوں کا چینیوں کا اور جاپانیوں کا ہو گا۔تمہارے پاس خود بخود کوئی قوم نہیں آئے گی۔جو کہے کہ ہمیں مسلمان بنا لو۔ہر ایک سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔لیکن اگر تم اس کے لئے کوشش نہیں کرتے۔اور وہ ذرائع اختیار نہیں کرتے۔جو اس مقصد میں کامیاب ہونے کے لئے مقرر ہیں تو تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ دعا ہی سے یہ کام ہو جائے گا۔حالانکہ دعا کوشش کے بعد ہوتی ہے پہلے خدا تو یہ دیکھتا ہے کہ جو تمہارے پاس تھا وہ خدا کے لئے نکال دیا ہے یا نہیں۔خواہ وہ ایک پیسہ ہی کیوں نہ ہو اس کے بعد جس قدر سامانوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ خدا تعالیٰ مہیا کر دیتا ہے۔پس خدا تعالی ان کو کچھ دیتا ہے جو پہلے جو کچھ ان کے پاس ہو۔اس کو خرچ کر دیتے ہیں۔دیکھو خدا کھیتوں میں بیچ ڈالے بغیر غلہ پیدا نہیں کرتا۔بلکہ اسی زمیندار کے کھیت میں غلہ پیدا کرتا ہے جو پہلے اپنے گھر کا غلہ نکال کر زمین میں بکھیر دیتا ہے کیا اگر کوئی کہے کہ