خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 223 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 223

-223 ہوا ہو تو اس کو نہیں پہچان سکتے سوائے اس کے کہ ڈاکٹر دودھ کو پھاڑ کر دکھلا دے۔لیکن دین میں زہر کا پہچاننا خدا تعالیٰ نے آسان رکھا ہے۔ہر آدمی اسے اپنی عقل سے پہچان سکتا ہے۔دین کی شناخت کے لئے ہر آدمی کے دماغ میں خدا تعالٰی نے کیمیکل اگزا مینر کا دفتر بنایا ہوا ہے۔پس دین کے متعلق جو شبہ پیدا ہوتا ہے اس کے فیصلہ کرنے کے لئے لوگوں کے دماغوں کے اندر ہی مشین رکھی ہوئی ہے۔ہم اگر صرف یہ ثابت کر دیں کہ ہم نے بچے طور پر دعوت کی ہے اور ہر شخص جو مسجد میں آتا ہے اس کے اندر ایک روح پیدا ہو جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ فورا لوگوں کی توجہ ہماری طرف پھر جائے۔پس یاد رکھو کہ تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک تم سب کے اپنے فرض کو نہ پہچانو اور بچے طور پر لوگوں کو ہدایت کی طرف نہ بلاؤ۔اگر تم موذن کو اکیلا رہنے دو گے تو تمہیں کبھی کامیابی نہیں حاصل ہوگی۔پس موذن کو اکیلا مت چھوڑو۔موذن کی کیا حیثیت ہوتی ہے کہ وہ اکیلا اپنی طرف سے دعوت دے۔وہ تو خود بعض دفعہ روحانی غذا سے سیر نہیں ہوتا اور بعض دفعہ وہ ایک نوکر کی طرح ہوتا ہے۔اس لئے جماعت کے ہر فرد کا فرض ہے کہ جب دعوت کے لئے اس نے اذان دلائی ہے تو اس کے لئے پورے طور پر تیاری بھی کرے اور سامان مہیا کرے۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو اس بات کی توفیق دے کہ وہ اپنے فرض کو سمجھے اور یہ روح اور گندی روح ہمارے اندر سے دور ہو کر ہم میں سے ہر شخص ہدایت کے پہنچانے کے لئے تیار ہو جائے تاکہ وہ صداقت ہمارے ذریعہ سے دنیا میں پھیل جائے کہ جس کے بغیر دنیا میں کوئی چین نہیں اور کوئی امن نہیں۔الفضل ۱۹ اکتوبر ۱۹۲۳ء)۔۔۔