خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 102 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 102

102 خدا تعالیٰ کے فرشتے بشارتیں پھیلا رہے ہیں۔آج ہی ایک شخص کا بنوں سے خط ملا ہے جس میں اس نے اپنی ایک رویا لکھی ہے کہ روشندان سے ایک لفافہ ملا ہے اور اس میں لکھا ہے کہ ایک شخص مسلمان ہو گیا ہے۔وہ کہتا ہے کہ میرے دل میں ڈالا گیا کہ جمعہ کے دن یہ بشارت ملے گی چنانچہ یہ خوشخبری بھی جمعہ ہی کے دن پہنچی ہے۔اور بھی لوگوں کو خوشخبریاں ملی ہیں۔غرض خدا کے فرشتے زور سے کام کر رہے ہیں۔اس لئے ہمیں اپنی قربانی کی رفتار کو تیز کر دینا چاہئیے۔اللہ تعالٰی ہمارے کام میں ہماری ہمت میں برکت دے اور ہمیں اپنے فضلوں کا وارث بنائے اور ہم اس کے دین کو دنیا میں پھیلائیں اور قائم کر دیں اور وہ ہم سے خوش ہو جائے اور ہم اس سے راضی ہو جائیں۔آمین ثم آمین (الفضل ارجون ۱۹۲۳ء)۔۔۔