خطبات محمود (جلد 8) — Page 62
62 نے خطبہ جمعہ کی غرض بتائی اور قوم میں زندگی پیدا کرنے اور دنیا میں ترقی یافتہ بننے کے لئے خطبہ کو قرار دیا۔پس یہی وجہ ہے کہ میں بار بار اپنی جماعت کو ان ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور خطبہ میں یہی باتیں بیان کرتا ہوں۔پس مجلس مشاورت کے جن مشوروں کو میں نے قبول کیا ہے۔یا نمائندگان سے مشورہ لینے کے بعد جن امور کا عزم میں نے کیا ہے۔ان پر جماعت کو عمل کرنے کے لئے خاص طور پر توجہ دلاتا ہوں۔اس زمانہ کے حالات سے ظاہر ہے کہ آج کل کوئی کام بغیر روپیہ کے نہیں ہو سکتا۔پچھلے زمانہ میں اور رنگ تھا۔چنانچہ یہی وجہ ہے کہ آنحضرت صلعم نے بہت سی جنگیں کیں۔مگر سوائے چند غزوات کے آپ نے کسی کے لئے چندہ نہیں کیا بلکہ یہی فرما دیا کہ آؤ چلے آؤ۔جس پر صحابہ میں سے کوئی سواری لے آیا اور کوئی نیزہ لے آیا اور کوئی تلوار اٹھائے آرہا ہے اور کوئی ستوہی لیکر چلا آرہا ہے اور اس طرح سے لشکر بن کر دشمن سے مقابلہ ہوتا تھا۔سوائے بعض غزوات کے جو بہت اہم تھے اور خاص تیاری چاہتے تھے۔ان میں آپ نے چندہ کا اعلان بھی فرمایا۔جس پر آپ کی جماعت نے بتادیا کہ وہ صرف ایسے ہی نہیں کہ خدا کی راہ میں جان ہی قربان کریں بلکہ وہ مالوں کی بھی کوئی پروا نہیں کرتے۔بعض لوگ ہوتے ہیں جو خدا کی راہ میں جان تو دے دیتے ہیں مگر مال دینا ان کو دو بھر ہوتا ہے۔اور بعض مال خرچ کر سکتے ہیں مگر جان نہیں دے سکتے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے دونوں قسم کی قربانیاں کیں اور اعلیٰ پیمانی پر کیں۔لیکن اس زمانہ میں یہ ہونا مشکل ہے۔وجہ یہ ہے کہ کام نہایت وسیع ہو گیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو سب سے لمبے فاصلہ پر جنگ کی وہ جنگ تبوک تھی۔جو دو ڈیڑھ سو میل کے فیصلہ پر تھی۔گویا یہاں سے جتنا انبالہ ہے اتنے فاصلہ پر۔لیکن ہم نے جہاں جہاں دھاوا کرنا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ہم نے امریکہ افریقہ یورپ، آسٹریلیا اور دور دور سواحل پر حملہ کرنا ہے۔چھ چھ بارہ بارہ ہزار میل کا فاصلہ ہے۔پس فاصلوں کی لمبائی اور پھر ان لوگوں کے تمدن کے اختلاف کی وجہ سے روپیہ کا سوال بہت اہم سوال ہے۔میں نے اس فتنہ ارتداد کے لئے اپنی جماعت کے ذمہ سر دست ۵۰ ہزار روپیہ چندہ لگایا ہے جو وہاں پر مناسب جگہ پر خرچ کیا جائے گا۔پچھلے دنوں درس کے موقع پر یہ تجویز کی تھی کہ قادیان کے لوگوں میں سے جو صاحب ثروت کم از کم سو روپیہ فی کس دے وہ اس میں شریک ہو۔اس سے کم کسی سے نہ لیا جاوے بلکہ اس حصہ جماعت کو آئندہ ضروریات کے لئے ریزور رکھا جاوے۔میں نے اس تحریک کو صرف قادیان میں