خطبات محمود (جلد 8) — Page 554
554 85 (فرموده ۳۶ دسمبر ۱۹۲۴ء) وقت اور موقعہ سے فائدہ اٹھاؤ مشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا آج جمعہ کا دن ہے۔اور اس دن کا بھی وہ حصہ ہے کہ جس میں دعائیں خصوصیت کے ساتھ قبول ہوتی ہیں۔یہ وہ وقت اور وہ گھڑی ہے کہ جس گھڑی اور ساعت میں تمام دنیا کے ہر علاقہ کے لوگ اپنے اپنے کاموں اور اپنے اپنے شغلوں میں لگے ہوئے ہیں۔ایسے وقت اور ایسی گھڑی میں جبکہ تمام لوگ اپنے اپنے کاموں اور شغلوں میں لگے ہوئے ہیں۔اور ان میں ایسے مصروف اور منہمک ہیں کہ ان کو کسی اور طرف توجہ بھی نہیں ایسے وقت میں ایک مومن اپنا سب کچھ بھلا کر محض اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی بزرگی اور اس کا جلال اس کی عظمت اور اس کی شوکت ظاہر ہو سکے مقدس مقام میں حاضر ہوتا ہے۔تاکہ سب مل کر اپنی عبودیت اور بندگی کا اقرار کریں اور اس کے فضلوں اور اس کے احسانوں کا جو کہ روحانی اور جسمانی طور پر اس کی طرف سے ان پر ہوئے شکریہ ادا کریں۔یہ وہ وقت ہے کہ باقی دنیا تو لہو و لعب نہیں اور کھیل میں مشغول ہے۔وہ لوگ جو گورنمنٹ کے ساتھ کسی نہ کسی ملازمت کا تعلق رکھتے ہیں وہ ایک عرصہ سے ان چھٹیوں کا انتظار کر رہے تھے۔اس وقت وہ ان تعطیلوں کا حظ اور لطف اٹھا رہے ہیں۔بعض وہ ہیں جن کو اپنی بیوی بچوں کے ملنے کی انتظار تھی۔وہ ان کی ملاقات سے اس وقت خوش ہو رہے ہیں۔بعض وہ ہیں۔جنہوں نے کئی ضروری کاروبار اس وقت پر چھوڑ رکھے تھے۔وہ اپنے ان ضروری کاروبار میں مصروف ہیں۔اور دوکاندار اپنی تجارت اور سوداگری میں مشغول ہیں۔غرض ہر ایک اپنے مقصد کو حاصل کر کے خوش ہے۔اور خیال کرتا ہے کہ اس اچھے دن کا میں نے اچھا نفع حاصل کیا۔