خطبات محمود (جلد 8) — Page 460
460 اور سمجھا اور بیان کرنے والے نے اس کا کچھ اور مطلب بتایا۔پس یہ مت خیال کرو کہ یہ باتیں زید یا بکرنے کی ہیں۔بلکہ یہ بات مد نظر رکھو۔کہ یہ باتیں صحیح نہیں۔اگر کسی نے کہی ہیں تو بھی غلط ہیں اور اگر نہیں کی تو بھی غلط ہے اسی غرض سے میں نے یہ خطبہ پڑھا ہے ورنہ میں کسی پر الزام نہیں لگانا کہ اس نے یہ باتیں کہی ہیں۔خصوصا ان پر جن کی طرف منسوب کی گئی ہیں۔کہ ان پر مجھے بہت کچھ حسن ظن بلکہ اعتماد ہے۔ابن ماجه باب شدة الزمان ۲۰ تاریخ الخلفاء ص ۱۴ ۳۰ تذکره ۴۴ ۴۰ ابن کثیر جلد ۲ ص ۲۴۶ الیواقیت و الجواهر جلد ۲ ص ۲۳ (الفضل ۱۵ جولائی ۱۹۲۴ء)