خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 457 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 457

457 دیکھا جائے۔اگر کوئی چاہے کہ آپ سے علیحدہ ہو کر کچھ دیکھ سکے تو اسے کچھ نظر نہ آئے گا۔ایسی صورت میں اگر کوئی قرآن کو بھی دیکھے گا تو وہ اس کے لئے پھدی من يشاء والا قرآن نہ ہو گا۔بلکہ يضل من يشا عوالا قرآن ہو گا۔جیسا کہ مولویوں کے لئے ہو رہا ہے۔لیکن جب حضرت مسیح موعود کے بتائے ہوئے معانی اور گروں کے ذریعہ دیکھے گا۔تو قرآن کو بالکل نئی کتاب پائے گا۔جو عقل کو صاف کرنے والی روحانیت کو تیز کرنے والی اور خدا تعالیٰ کا جلال دکھانے والی ہو گی۔وجہ یہ کہ جو لوگ خدا کے نبی کی دی ہوئی عینک سے دیکھتے ہیں ان کے مقابلہ میں دنیا کے علوم حیض کے چیتھڑوں سے بھی کم حیثیت رکھتے ہیں۔اسی طرح اگر حد شوں کو اپنے طور پر پڑھیں گے۔تو وہ حد مداری کے پٹارے سے زیادہ وقعت نہ رکھیں گے۔حضرت مسیح موعود فرمایا کرتے تھے کہ یشوں کی کتابوں کی مثال تو مداری کے پٹارے کی ہے۔جس طرح مداری جو چاہتا ہے اس میں سے نکال لیتا ہے۔اسی طرح ان سے جو چاہو نکال لو۔فی الواقعہ یہ صحیح بات ہے اور یہ نبی کا ہی کام ہے کہ بتائے کونسی ایسی حدیث ہے۔جو دست برد کا نتیجہ ہے اور کونسی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سچا کلام ہے۔اسی طرح دیکھنے سے معلوم ہوا گا کہ احادیث علوم کو بیٹھانے والی اور روحانیت کا رستہ دکھانے والی ہیں اور اگر اس سے علیحدہ ہو کر دیکھیں گے تو مجموعہ تضاد ہو گا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوہ و اسلام سے جدا ہو کر کوئی علم نہیں ہے اور انبیاء کی جماعتوں کا کام یہ نہیں ہو تا کہ نئے نئے مسئلے نکالیں۔بلکہ یہ ہوتا ہے کہ جو تعلیم نبی دے گیا اسے پھیلائیں۔حضرت مسیح موعود امام ابو حنیفہ، امام شافعی امام حنبل، امام مالک نہیں ہیں کہ ان کی طرح لوگوں نے آپ کو امام بنایا۔آپ کو خدا نے امام بنایا ہے اور آپ کے مقابلہ میں کوئی آواز بلند نہیں کی جا سکتی۔کوئی یہ تو کہہ سکتا ہے کہ امام ابو حنیفہ یوں کہتے ہیں اور میں یوں کہتا ہوں کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ امام حنبل یوں کہتے ہیں اور میں یوں کہتا ہوں۔کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ امام شافعی یوں کہتے ہیں اور میں یوں کہتا ہوں۔کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ امام مالک یوں کہتے ہیں اور میں یوں کہتا ہوں۔بلکہ میں تو کہتا ہوں کوئی یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ سارے کے سارے امام یوں کہتے ہیں اور میں یوں کہتا ہوں۔مگر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ خدا کا مسیح یوں کہتا ہے اور میں یوں کہتا ہوں۔کیونکہ اس کو خدا نے امامت پر کھڑا کیا ہے اور اماموں کو لوگوں نے۔اور انہوں نے خود دعوے بھی نہیں کئے۔کب امام حنبل نے کہا ہے کہ میں امام ہوں۔کب امام شافعی نے کہا ہے کہ میں امام ہوں۔کب امام مالک نے کہا ہے کہ میں امام ہوں۔کب ابو حنیفہ نے کہا ہے کہ میں امام ہوں۔ان کے