خطبات محمود (جلد 8) — Page 456
456 سکتے ہیں کہ ایک انسان کو خدا تعالیٰ نے دنیا کی اصلاح کے لئے بھیجا۔مگر یہ بھول گیا کہ لوگوں کو اس وقت کس کس بات کی ضرورت ہے۔وہ میں اس نبی کو بتا دوں۔یہ غلط ہے۔فروع ہمارے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور اصول حضرت مسیح موعود نے ہی بیان کئے ہیں۔چنانچہ آپ نے کہا بھی ہے کہ نبی بیج بونے کے لئے آتا ہے آگے درخت کا اگنا پھل پھول پیدا ہونا بعد میں ہوتا ہے۔اس درخت کو بھی پھل لگیں گے اور وہ پھیلے گا۔جس کا بیج حضرت مسیح موعود نے ڈالا است دیکھ کر ہو سکتا ہے ایک جاہل کے۔بیج کی کوئی حقیقت نہیں۔اصل درخت ہی ہے لیکن کسی ہوش مند کے منہ سے یہ بات نہیں نکل سکتی ہے اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ہمارا درس کوئی سنے اور حقائق اور معارف سن کر کہہ دے کہ یہ حضرت مسیح موعود سے بڑھ گیا۔مگر عظمند یہ دیکھے گا کہ ان سب باتوں کا پیج حضرت مسیح موعود نے رکھا ہے۔ورنہ حضرت مسیح موعود سے پہلے بھی یہی قرآن موجود تھا۔اس وقت اس سے معارف کیوں نہ نکلتے تھے۔پس حضرت مسیح موعود کی تعلیم جس بات کی تصدیق کرے گی۔وہ صحیح ہو گی۔اور جسے آپ کی تعلیم رد کر دے گی وہ غلط ہوگی اور اس کی قیمت ایک پیسہ بھی نہ ہوگی بلکہ وہ مصیبت ہے اور ایمان کے لئے کیڑا ہے۔یہ خیال کہ نبی پر وہ علوم نہیں کھلے۔جو ہم پہ کھلے ہیں۔کبر اور تجب پر دلالت کرتا ہے اور یہ ایمان کو تباہ کر دیتا ہے۔مجھے کبھی حضرت مسیح موعود کی کتابوں پر اتنا ایمان نہیں بڑھتا جتنا کوئی مضمون لکھتے وقت بڑھتا ہے کوئی ایک بات اور کوئی ایک علم بھی ایسا نہیں جس کا گر حضرت مسیح موعود کی کتب میں درج نہ ہو۔پس خدا تعالیٰ کی طرف سے جو انبیاء آتے ہیں۔ہمارا کام یہ ہے کہ ان کی تعلیم کو پھیلائیں۔ان کی تعلیم سے ایک قدم ادھر ادھر ہونا کفر ہے۔اس سے بچنا چاہیئے اور اپنے آپ کو خدا تعالیٰ سے مقدم نہیں کرنا چاہیئے۔کیونکہ انبیاء کو خدا بھیجتا ہے۔اور ہمارے خیالات ہمارے اپنے ہوتے ہیں۔پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ جب کوئی نبی آجائے تو پہلے نبی کا علم بھی اسی کے ذریعہ ملتا ہے۔یوں اپنے طور پر نہیں مل سکتا اور ہر بعد میں آنے والا نبی پہلے نبی کے لئے بمنزلہ سوراخ کے ہوتا ہے۔پہلے نبی کے آگے دیوار کھینچ دی جاتی ہے اور کچھ نظر نہیں آتا۔سوائے آنے والے نبی کے ذریعہ دیکھنے کے۔یہی وجہ ہے کہ اب کوئی قرآن نہیں۔سوائے اس قرآن کے جو حضرت مسیح موعود نے پیش کیا اور کوئی حدیث نہیں سوائے اس حدیث کے جو حضرت مسیح موعود کی روشنی میں نظر آئے۔اور کوئی نبی نہیں سوائے اس کے جو حضرت مسیح موعود کی روشنی میں دکھائی دے اسی طرح رسول کریم صلی اللہ وسلم کا وجود اسی ذریعہ سے نظر آئے گا کہ حضرت مسیح موعود کی روشنی میں