خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 331

331 والسلام ہیں۔اب بھی مجھے امید ہے کہ ہمارے بھائی اگر غور کریں تو ٹھوکر سے بچ سکتے ہیں اور اس بات پر غور کر کے اسلام کو ہلاکت سے بچائیں کیونکہ حق کے قبول کرنے میں شرم نہیں ہوتی نہ بزدلی ہوتی ہے۔بزدل وہ شخص ہوتا ہے۔جو حق کو پا کر قبول نہ کرے اگر وہ ۲۰ - ۳۰ سال تک مخالفت کرتے رہے ہیں اور اب ان کی سمجھ میں حق آگیا ہے تو اسے تسلیم کرنے میں کوئی عیب نہیں۔اب بھی سستی سے کام نہ لیں۔میں اپنے بھائی مسلمانوں اور دیگر اہل وطن کو کہتا ہوں کہ وہ خدا کی آواز کو سنیں۔خدا نے جو ہاتھ بڑھایا ہے۔اس کو پکڑ لیں۔خدا کے پیغام کو معمولی نہ سمجھیں۔اور خدا کے ہو کر اور خدا میں ہو کر زندگی بس کریں۔الفضل ۲۱ مارچ ۱۹۲۴ء) آل عمران : ۱۵۵ تذکره ۳۰۰