خطبات محمود (جلد 8) — Page 550
550 ایسا کیوں لکھا گیا۔کیوں نہیں ظلی بروزی امتی نبی لکھا جاتا۔میرے نزدیک معترض کی غلطی ہے۔کیونکہ نبی کریم کے زمانہ کو کسی نے آج تک آخری زمانہ نہیں قرار دیا۔بلکہ مسیح موعود کے زمانہ کو سب نے آخری زمانہ قرار دیا ہے۔پس نبی کریم آخر الزمان نبی نہیں ہیں۔ہاں آخری نبی ضرور ہیں۔ان معنوں سے کہ آپ کے بعد کوئی شرعی نبی نہیں۔آخر الزمان نبی الگ سمنے رکھتا ہے۔اور آخری نبی الگ اور پھر آخر الزمان نبی کی تو ایک ایسی اصطلاح ہے۔جو حضرت مسیح موعود کی زندگی میں استعمال کی جاتی تھی۔خود مولوی محمد علی صاحب نے حضرت صاحب کو آخر الزمان نبی لکھا ہے ہاں اگر کوئی آخری نبی کے معنوں میں آخر الزمان نبی کے لفظ کو استعمال کرتا ہے۔یا خاتم النبیین کو ن کا لفظ حضرت صاحب پر استعمال کرتا ہے۔تو وہ ہرگز جائز نہیں۔کیونکہ یہ ایک عہدہ ہے جو صرف نبی کے لئے مخصوص ہے۔اسی طرح آنحضرت کا لفظ بھی صرف نبی کریم کے لئے مخصوص ہو گیا ہے۔میں جائز نہیں سمجھتا کسی دوسرے پر اس لفظ کو استعمال کیا جائے۔مقررہ اصطلاحوں کا ضرور خیال رکھنا چاہیئے۔اگر ان کو بگاڑا جائے۔تو پھر شبہ ہو سکتا ہے کہ اس سے کون مراد ہے۔چونکہ مسلمانوں میں عرصہ سے یہ مشہور ہو چکا ہے کہ نبی کریم آخری نبی ہیں اس لئے یہ پسندیدہ امر نہیں کہ حضرت صاحب کو آخری نبی کہا جائے۔معترض علیہ کو یہ اعتراض سوجھا ہے۔ان کو تو اس وقت اعتراض کرنا چاہیئے تھا۔جبکہ حضرت کی زندگی میں آخر الزمان نبی کا لفظ استعمال کیا جاتا تھا۔اگر وہ کہیں کہ اس وقت اس سے مراد غیر شرعی ظلی بروزی نبی ہوتی تھی۔تو میں کہتا ہوں اب کس نے کہا کہ حضرت صاحب شرعی نبی ہیں۔اور ظلی بروزی نہیں۔اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو وہ اسلامی اصطلاح کی ہتک کرتا ہے۔اگر کوئی نادان یہ کہے کہ ہم نبی کے ساتھ امتی ظلی بروزی کا لفظ کیوں نہیں لگاتے۔خالی نبی کیوں استعمال کرتے ہیں۔تو یہ ایک غلط خیال ہے۔ہر جگہ ان الفاظ کے بڑہانے کی ضرورت نہیں۔کیا ہم رسول کریم کے ساتھ ہر جگہ خاتم النبیین اور شرعی نبی وغیرہ الفاظ استعمال کرتے ہیں پس جب ہم نے بحثوں کی وجہ سے اپنے عقائد کا پورا پورا اظہار کر دیا ہے۔تو ہمیں بار بار تشریح کی ضرورت نہیں۔ایک دفعہ زید کی نسبت جب ہم نے سید ہونے کا اظہار کر دیا۔تو کیا صرف زید کر کے پکارنے سے یہ لازم آئے گا کہ ہم اس کے سید ہونے کے قائل نہیں رہے یا ایک شخص کو ہم نے پٹھان تسلیم کر لیا اس کے نام کے ساتھ خان صاحب نہ پکارنے سے یہ لازم آ جائے گا کہ ہم اس کو پٹھان تسلیم نہیں کرتے۔پس جب ہم نے تمام اصطلاحات کی تعریف او تنقید کر دی۔تو پھر جس وقت بھی ہم صرف نبی