خطبات محمود (جلد 8) — Page 339
339 جس کا وہ مستحق ہے۔ہاں ہم اگر ڈوبتے کو نہ بچادیں۔تو یہ کم حوصلگی اور تنگ دلی ہو گی۔یہ نہیں کہ ہم اس لئے تنگ دل ہیں کہ ہم ڈوبنے والے کے ساتھ کیوں نہیں ڈوبتے۔جو شخص ہم سے ایسی امید کرتا ہے۔وہ ہمیں جاہل اور بے وقوف بنانا چاہتا ہے ہاں وسعت حوصلہ یہ ہے کہ ڈوبنے والے کو بچایا جائے۔چنانچہ اسلام نے جہاں غیر المغضوب عليهم ولا الضالین کی دعا میں غیرت سکھلائی ہے۔وہاں اس نے وسعت حوصلہ کی بھی تعلیم دی ہے۔چنانچہ فرمایا۔اهدنا الصراط المستقیم اے اللہ ہم سب کو صراط مستقیم عنایت فرما۔جن لوگوں کے تعلق سے بچنے کے لئے دعائیں کرتا ہے۔اب ان ہی کے متعلق کہتا ہے کہ اے اللہ تو ہم سب کو نیک اور صالح بنا۔دیکھو کس قدر وسعت حوصلہ ہے کہ جن سے اس قدر نفرت تھی کہ ان سے بے تعلقی کے لئے مہ- مہ دفعہ دعائیں کرتا تھا۔مگر اب دعائیں مانگتا ہے کہ خدایا یہ ہلاک نہ ہوں۔تباہ نہ ہوں۔ان سے میرا تعلق نہ ہو۔مگر ان کا مجھ سے ضرور ہو کیونکہ میں صراط مستقیم اور محفوظ راستے پر جا رہا ہوں۔گویا جہاں یہ کھڑے ہیں۔مجھے تو ان کے پاس نہ لے جا مگر ان کو میرے پاس لے آ۔ڈاکٹر بیمار کو اپنی طرف کھینچتا ہے نہ یہ کہ خود بیمار ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر کی ہمدردی یہ نہیں کہ اگر مریض کو انفلوانزا یا طاعون ہے تو وہ بھی ٹیکہ کر کے طاعون یا انفلوئنزا کے جراثیم اپنے اندر داخل کرے اور بیمار کے ساتھ بیمار ہو جائے۔جو اس کے ایسا نہ کرنے کو تنگ دلی کے گاوہ پاگل اور مجنون ہو گا۔وہی ڈاکٹر ہمدرد اور وسیع حوصلہ ہو گا۔جو بیماروں کو اچھا کرنے کی کوشش کرے گا۔وسعت حوصلہ وہی ہے جو اسلام نے سکھایا ہے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دعا میں جو کسی شہر میں داخل ہوتے وقت پڑھی جاتی ہے سکھایا ہے۔آپ نے اس میں فرمایا ہے کہ اے اللہ میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ مجھے اس شہر کے نیک اور صالح بندوں سے محبت ہو۔مگر بدوں سے نہ ہو۔لیکن ان سب کو نیک ہوں یا بد مجھ سے محبت ہو۔تاکہ وہ سب مجھ سے تعلق پیدا کر کے نیک بن جائیں۔گویا میرا ان پر اثر ہو۔ان کا مجھے پر اثر نہ ہو۔اس دعا میں آنحضرت صلعم نے اس مکمل اور کامل طریق کو بیان فرما دیا ہے کہ جس پر چل کر انسان کو ہر قسم کی ہدایت حاصل ہو جاتی ہے۔مومن کو اس بات کی غیرت ہونی چاہیئے کہ بدوں سے میرا تعلق ہو۔غیرت شریف انسان کا جزو ہے۔غیرت اعلیٰ درجہ کا خلق ہے۔مگر افسوس ہے کہ بہت لوگ وسعت حوصلہ اور غیرت کو منافی سمجھتے ہیں۔اور خیال کرتے ہیں کہ غیرت وسعت حوصلہ کے ساتھ