خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 335 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 335

335 نہیں پہنچ سکتے۔نہ آئندہ کے لئے ان کی کارروائیاں نمایاں رہتی ہیں۔اس لئے خدا تعالی انہیں ایسے نشانات کے ساتھ بھیجتا ہے۔جو ہر جگہ اور ہر زمانہ میں زندہ اور روشن ثابت ہوں جیسا کہ حضرت مسیح موعود نے بھی فرمایا ہے کہ جو نشانات مجھے دیئے گئے ہیں۔یہ اگر تمہیں میں تب بات ہے۔ورنہ میرے بعد میرے نشانات اگر قصوں کے طور پر رہ گئے تو اسی طرح ہوں گے جس طرح اوروں کے پاس ہیں ان کو لوگ کس طرح مانیں گے مثلاً ہمارے آدمی غیر ملکوں میں جائیں۔اور وہاں کے لوگوں کو جا کر سنائیں تو وہ کہیں گے۔یہ تو ایسے ہی قصے ہیں جیسے یسوع مسیح کے ہیں پھر ان میں اور ان میں فرق کیا رہا۔فرق تبھی ہو سکتا ہے جب کہ سنانے والا انسان اپنے اندر نبوت والا امتیاز اور نشان رکھتا ہو اور رسول کے انعام سے اسے بھی حصہ ملا ہو۔یہی صداقت کا نشان ہے اور احدنا میں اسی کی طرف اشارہ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہتے ہیں۔اٹھی مجھے ہدایت ملنے سے دنیا میں ہدایت نہیں پھیل سکتی۔جب تک میرے ساتھیوں کو بھی نہ ملے۔کیونکہ نبی کے قبع جہاں بھی جائیں جا کر دکھا سکتے ہیں کہ دیکھو یہ انعام اس نبی کی صداقت کا ثبوت ہے۔جو اس کے ذریعہ ہمیں ملا۔اس معیار کے مطابق کوئی بھی جھوٹا نبی نہیں ٹھہر سکتا۔کیونکہ جو نبوت کا دعویٰ کرے گا۔وہ یہ بھی کہے گا کہ مجھے نبیوں والے انعام ملے ہیں۔وہ اس کے ماننے والوں میں دیکھنے چاہئیں۔مگر کوئی جھوٹے مدعی کا پیرو یا خود جھوٹا مدعی نہیں دکھا سکے گا اس کے مقابلہ میں حضرت مسیح موعود کی جماعت میں ہزاروں ایسے آدمی ہیں جنہیں نشان دکھائے جاتے ہیں۔وہ چونکہ مامور نہیں۔اس لئے دوسروں کو سناتے نہیں۔لیکن اگر ان کے نشانات کو جمع کریں تو ایک بہت بڑی کتاب بن جائے۔کیونکہ کوئی مخلص احمدی ایسا نہیں کہ جسے خدا نے نشان نہیں دکھائے اور دوسروں نے دیکھے نہیں۔ایسا شخص اگر مسیح موعود کے نشانات کو سورج کی طرح دیکھ کر اپنے نشانات کا ذکر زبان پر نہ لائے۔تو اور بات ہے۔لیکن اگر کہا جائے کہ تم انکسار نہ کرو اور نشانات بتاؤ۔تو کوئی ایسا احمدی نہیں ہو گا کہ جس میں اخلاق کا شائبہ بھی ہو۔اور اس لئے خدا کے نشان نہ دیکھے ہوں۔کوئی شاذو نادر ہی ایسا شخص ہو گا جس نے تعلق کو بڑھانے کی کوشش نہ کی ہوگی ورنہ اور کوئی نہیں ہو سکتا لیکن کیا کوئی اور مدھی بھی ہے جس کے پیرو ایسے ہیں۔۔کہی جو بہائی فتنہ ہے۔کیا ان میں سے کوئی ہے۔جو نشان دکھا سکے۔کوئی نہیں دکھا سکتا۔کچھ عرصہ ہوا۔رنگون سے کسی نے لکھا تھا۔بہائی بھی نشان دکھانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔میں نے جواب میں لکھایا کہ وہ اپنے خلیفہ کو میرے مقابلہ پر کھڑا کریں اور پھر دیکھیں کہ خدا کس کی مدد اور تائید کرتا