خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 292 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 292

292 کھیت میں دانہ اگانے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے کھیت میں ہل چلایا جائے اور پھر قاعدہ سے بیج ڈالا جائے اور اس میں مناسب وقت پر پانی دیا جائے تو کھیت تیار ہو گا لیکن اگر پانی کی بجائے اعلیٰ درجہ کی قیمتی شراب کے خم کے خم اس کھیت میں لنڈھا دے تو کبھی اس کا کچھ فائدہ حاصل نہ ہو گا۔پس ہر ایک کام کے لئے قدرت نے کچھ ذرائع مقرر فرمائے ہیں۔جب تک انسان ان قواعد پر عمل پیرا نہ ہو اس وقت تک اس کی کوشش کے نتائج برآمد نہیں ہو سکتے۔مگر باوجود اس کے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ ان ذرائع کو جو کسی کام کے لئے قدرت نے مقرر فرمائے ہیں۔استعمال کئے بغیر ان کا کام سرانجام پا جائے۔لیکن ایسے لوگ دیکھ لیں کہ کوئی عورت ایسی نہ ہوگی جو صبح کو اٹھ کر ہاتھ جوڑ کر بیٹھ جائے اور کے خدایا میری روٹی پک جائے۔عورتوں کو ناقصات العقل کہا جاتا ہے۔یہ ایک پُر حکمت کلمہ ہے اور بڑی صداقت ہے۔مگر اس کے معنے غلط کئے جاتے ہیں۔بہر حال عورتوں کو کم عقل کہنے کے باوجود ان میں تو اس قسم کی باتیں نہیں پائی جاتیں مگر مرد جو اپنے آپ کو عقلمند خیال کرتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ کسی کام کی صرف خواہش کرنے سے وہ کام ہو جائے حالانکہ یہ جنتیوں کے متعلق آتا ہے۔لھم ما يشاؤن کہ وہ جو خواہش کریں گے۔ان کو مل جائے گا یا دوسرے الفاظ میں یہ کہ وہ خواہش ہی منشاء الہی کے ماتحت اس چیز کی کریں گے جو ان کو ملنی ہو گی یہ بات دنیا کے متعلق نہیں ہے۔یہاں تو ہر ایک کام کرنے سے ہی ہوتا ہے چونکہ بسا اوقات لوگوں کی رشتہ داری اور حالات یا عقل کی کمزوری کا نتیجہ بعض آرزوئیں ہوتی ہیں۔اس لئے وہ ان کے لئے کام کرنے کے متعلق جو ذرائع ہوتے ہیں۔ان کو غور سے نہ معلوم کرتے ہیں۔نہ عمل کر سکتے ہیں۔مگر ظاہر ہے کہ محض خواہش سے کوئی کام نہیں ہو تا۔جب تک صحیح ذرائع کے ساتھ پوری محنت نہ کی جائے۔اگر خواہش ہو اور محنت بھی ہو مگر صحیح ذرائع کے ماتحت نہ ہو تو کام نہ صرف ناقص رہتا ہے۔بلکہ اس کا کچھ بھی مفید نتیجہ نہیں ہوتا۔اس لئے کام کے کرنے کے لئے یہ باتیں ضروری ہیں کہ اول اس کے کرنے کی کچی خواہش ہو جب تک کچی خواہش نہ ہو کوئی کام نہیں ہو سکتا۔پھر اگر کچی خواہش تو ہو لیکن اس کے لئے محنت اور کوشش نہ کی جائے۔تو بھی وہ نہیں ہو سکتا۔پھر اگر محنت بھی کی جائے۔لیکن صحیح اور درست ذرائع کے ماتحت نہ کی جائے۔تو بھی نہیں ہو سکتا اس لئے خواہش اور کوشش کے ساتھ صحیح ذرائع کے ماتحت کوشش ضروری ہے لیکن کئی لوگ ہیں جو ان باتوں کی پروا نہیں کرتے اور مجھے ایسے آدمیوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے۔