خطبات محمود (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 149 of 558

خطبات محمود (جلد 8) — Page 149

149 27 ہدایات کی پابندی اور اطاعت (فرموده ۳ اگست ۱۹۲۳ء) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا۔ہر ایک چیز جو دنیا میں پائی جاتی ہے وہ اپنے ساتھ کچھ خصوصیات رکھتی ہے۔اور جب تک ان خصوصیات کو مد نظر نہ رکھا جائے اور ان کی نگہداشت نہ کی جائے وہ چیز فنا ہو جاتی ہے۔اور ہر چیز مختلف اوقات میں مختلف خصوصیات رکھتی ہے۔اگر ان خصوصیات کی نگہداشت نہ ہو تو اس وقت ہلاک ہو جاتی ہے۔انسان ہی کو لے لو۔اس کی مختلف حالتیں ہوتی ہیں۔کسی وقت اور حالت میں ہوتا ہے۔اس وقت اس کی خصوصیات اور ہوتی ہیں۔کسی وقت اس سے مختلف حالت میں ہوتا ہے اس وقت اس کی خصوصیات بھی مختلف ہو جاتی ہیں۔جب اولاد باپ کے جسم میں ہوتی ہے اس وقت اس کی غذائیں اور ہوتی ہیں اور اس وقت اس کی نگہداشت کے لئے اور چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔پھر جب بچہ ماں کے پیٹ میں چلا جاتا ہے تو اس کی پہلی حالت بدل جاتی ہے۔بعض انسان ایسے ہوتے ہیں جو کہ بعض غذاؤں کے کھانے یا بعض بد پرہیزیوں کے کرنے سے ان کے وہ جرمز مرجاتے ہیں جن سے اولاد پیدا ہوتی ہے۔مگر جب ماں کے پیٹ میں بچہ چلا جاتا ہے تو وہ غذا ئیں اور بد پرہیزیاں ماں کے پیٹ میں بچہ کو ضرر نہیں پہنچا سکتیں بلکہ اس وقت اور احتیاطوں اور پر ہیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔اگر وہ نہ کئے جائیں تو بچہ ضائع ہو جاتا ہے۔باپ کتنا اچھلے کو دے۔اس کے جسم سے اچھلنے کودنے کی وجہ سے اولاد پیدا ہونے کا مادہ ضائع نہیں ہو گا۔لیکن جب بچہ ماں کے پیٹ میں چلا جائے تو ماں کے لئے اتنی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کہ کہیں اونچا نیچا قدم نہ پڑ جائے۔اب چونکہ بچہ کی حالت بدل گئی اس لئے احتیاطیں بھی بدل گئیں۔غذا ئیں بدل گئیں۔وہ ادویات جو مرد کھا کر قوت حاصل کرتے ہیں وہ اگر عورت کھا لے تو بچہ ضائع ہو جائے۔پھر جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو حالت اور ہو جاتی ہے۔ابھی چند منٹ پہلے اگر کسی ذریعہ سے ہوا کا جھونکا بچہ کے ناک تک پہنچا دیا جاتا تو وہ مرجاتا ہے لیکن پیدا ہونے کے بعد اگر معا" اس کے پھیپھڑوں میں ہوا