خطبات محمود (جلد 8) — Page 355
355 رکھا ہے کہ ڈنڈے والے ہمیں ادھر سے ادھر لے گئے۔کیا یہ شرمناک احسان فراموشی نہیں۔کیا ڈنڈے والے جو ادھر سے ادھر پہنچانے کے لئے مقرر کئے جاتے ہیں وہ اسباب بھی اٹھا کر چھوڑ آتے ہیں۔اور کیا وہ اس طرح چپکے سے نکل جانے دیا کرتے ہیں۔" پھر کہتا ہے۔” ہر طرح ہمیں بائیکاٹ کیا گیا۔یہ محض افترا ہے ہم نے صرف بات کرنے سے رو کا تھا۔اور یہ کوئی نئی بات نہیں بہاء اللہ نے تو دو دو سال تک بات کرنی ترک کر دی تھی ہم نے اگر ترک کر دی تو کون سا ظلم کیا؟ ہمارا حق تھا کہ ہم تم جیسے خائن اور منافق سے یہ سلوک کرتے ہمارا فرض تھا کہ ہم تم کو سزا دیتے۔اور جب تم جماعت سے نکل گئے۔تو اس کے علاوہ اور کیا سزا ہو سکتی تھی کہ احباب کو بات کرنے سے روک دیا جائے۔اور یہ بات کہ ہر طرح بائیکاٹ کیا گیا محض افترا ہے کھانے پینے کی چیزوں کے متعلق مجھ سے سوال کیا گیا کہ ان کو دیں یا نہ دیں۔میں نے کہا۔ضرور دو۔یہ ظلم ہو گا اگر ہم ضروریات زندگی ان کے لئے مہیا نہ کریں۔جب تک وہ یہاں ہیں۔ان کا انتظام کرو۔ورنہ ہم میں اور غیر احمدیوں میں کیا فرق رہ جائے گا۔اور ایسا کیا گیا۔لیکن پھر بھی یہ کہنا کہ ہمیں ہر طرح بائیکاٹ کیا گیا۔بالکل جھوٹ نہیں۔تو اور کیا ہے۔پھر لکھتا ہے۔چلتے وقت ہمیں اپنے گھر والوں سے بھی نہ ملنے دیا گیا۔" اس ڈھٹائی پر تعجب آتا ہے وہ لکھتا ہے کہ مجھے اپنے گھر والوں سے ملنے نہ دیا گیا مگر اسے شرم نہیں آتی کہ اس نے میرے مریدوں کو ورغلایا۔اور ان کو کہا کہ اس کے آگے اپنے شک نہ پیش کرنا۔مرید کا تعلق تو بیوی سے زیادہ ہوتا ہے۔پھر اس کا کیا حق ہے کہ کسے گھر والوں سے ملنے نہ دیا گیا اس نے تو زہر کھلایا۔اور کہا کہ طبیب کے پاس نہ جانا تاکہیں وہ تریاق سے اس کا اثر دور نہ کردے۔اس نے دھوکہ دے کر اپنے آپ کو احمدی ظاہر کر کے احمدی لڑکی سے شادی کی۔کیا اب بھی وہ اپنا حق سمجھتا ہے کہ اسے اس سے ملنے دیا جاوے۔پھر ہم نے تو اسے نہیں روکا۔اس کے والدین نے چاہا کہ وہ کچھ عرصہ یہاں ہمارے پاس ٹھہرے اور بہاء اللہ کے دین کی تعلیم سے اسے معلوم ہو جائے۔پھر بعد میں اس کی جو مرضی ہو کرے۔پھر کہتا ہے۔کسی غیر احمدی کے احمدی ہو جانے پر لوگ جب ایسے ہی معاملات عمل میں لاتے ہیں۔تو ارباب قادیان چیخ پڑتے ہیں۔اول تو غیر احمدی ہم سے وہ سلوک نہیں کرتے جو ہم نے کیا ہے۔دوم ہم اس لئے ان سے تنخواہیں نہیں لیتے اور ان کے مذہب کی اشاعت کا عہد کر کے غداری سے اپنے عقائد نہیں پھیلاتے۔ہم ان کے مبلغ بن کر ان کی ملازمت کر کے خفیہ تبلیغ نہیں کرتے۔