خطبات محمود (جلد 8) — Page 304
304 اللہ تعالی ہمیں اپنا عرفان دے۔تا اس کی طرف سے جو علوم آتے ہیں۔ان کو ہم حاصل کریں اور پھر وہ ہم سے نہ چھینے جائیں۔اور نہ ہم ان کو کھوئیں اور ہمارا ایمان خوف و رجاء کے درمیان رہے۔اللہ تعالی ہمیں ان تمام مستیوں سے بچائے۔جو ہلاکت کی طرف لے جاتی ہیں۔اور ان راہوں پر چلائے جو جنت کی طرف لے جاتی ہیں۔اور ان میں سے بنائے۔جن کو جنت اسی دنیا میں مل جاتی ہے۔جب تک یہ مقام حاصل نہ ہو۔تب تک ہلاکت کا خوف ہے۔لیکن اس مقام کے آگے ہلاکت نہیں۔بلکہ کامیابی ہی کامیابی ہے۔بخاری کتاب القدر باب العمل بالخواتيم سے بخاری کتاب الرقاق باب الرجاء مع الخوف (الفضل یکم فروری ۶۲۴)