خطبات محمود (جلد 8) — Page 299
299 میں امید کرتا ہوں کہ آج کی نصیحت کارگر ہو گی۔ہماری جماعت کو تحریر اور تقریر کے میدان میں ترقی کرنے کی نہایت ضرورت ہے۔ہر ایک احمدی کو قلم اور زبان چلانے کی مشق کرنی چاہئے جو شخص مشق کر کے زبان اور قلم سے دین کی خدمت میں کام لے گا۔وہ فتح کو قریب لائے گا۔ہماری جماعت کو چاہیئے کہ وہ مفید سامان اشاعت سے کام لے۔تاکہ خدا کی عظمت و جلال ظاہر ہو۔اور دین حق کی صداقت روشن ہو اور باطل پیٹھ دکھا کر بھاگ جائے۔اللهم آمین الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۲۴ء)