خطبات محمود (جلد 8) — Page 274
274 تعلق خواں شیخ عبدالرحمان مصری سے زیادہ جلدی حوالے نکال سکتا ہے مگر حوالوں کے ساتھ علم کا کیا ہے۔حضرت مسیح موعود بھی دوسروں سے حوالے نکلوایا کرتے تھے۔اسی طرح میں بھی دوسروں سے حوالے نکلواتا ہوں۔مضمون بتا دیا اور آئتیں نکلوا لیں۔ایک دفعہ لاہور میں میں نے لیکچر دیا۔اور حافظ روشن علی صاحب سے آیت پڑھوائی۔تو ایک اخبار نویس نے لکھا کہ لیکچر تو اچھا۔مضمون تھا۔لیکن ایک اور شخص سے پوچھ کر بولتے تھے۔حوالہ نکالنا تو حافظ کا کام ہے۔عالم کا کام تیار کرنا ہے باقی رہی یہ بات کہ ایک انگریزی خواں مولویوں سے زیادہ معارف بیان کر سکتا ہے اور اس نے تو ایسی طرز سے کہا تھا کہ گویا اس انگریزی خواں نے معارف بیان بھی کر دئے ہیں اگر ایسا ہے تو یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے لیکن اس سے انگریزی خواں علماء کی ضرورت سے مستغنی نہیں ہو سکتے۔دیکھو نسخے تو سارے لوگ جانتے ہیں لیکن اگر دنیا میں کوئی ڈاکٹر نہ رہے تو نسخے بھی نہ رہیں۔کیوں کہ نسخے ڈاکٹروں کے ذریعہ سے ہی پائے جاتے ہیں۔اسی طرح تم جو معارف بیان کرو وہ وہی تو ہونگے جو مولویوں سے سیکھے ہونگے خواہ کتنی بھی معارف بیان کرنے میں ترقی کر جاؤ۔پھر بھی وہ مولویوں کے ہی بیان کردہ ہونگے۔یا انہی کی تعلیم کا نتیجہ ہونگے۔اور یہ معارف تب ہی حاصل ہو سکتے ہیں کہ ایک جماعت ایسی ہو جو رات دن اس کام میں لگی رہے۔پس دونوں کو اپنی جگہ پر یہ سمجھنا چاہئیے کہ دونوں جماعت کی مشینری کے پرزے ہیں اگر انگریزی خواں انگلستان اور امریکہ وغیرہ میں کام کر رہے ہیں تو وہ یہاں وہ کام نہیں کر سکتے جو مولوی کر رہے ہیں۔پھر جو کام مولوی مصر ایران اور افغانستان وغیرہ ممالک میں کرتے ہیں انگریزی خواں نہیں کر سکتے۔پھر ان کے علاوہ اور لوگ ہیں جو سلسلہ کے لئے بڑی بڑی قربانیاں کرتے ہیں۔ابھی ہمارا ایک بھائی محمد امین خاں بخارا سے ہو کر آیا ہے جو نہ انگریزی خواں ہے نہ عربی خواں۔اس نے جو قربانیاں کی ہیں وہ بہت بڑھی ہوئی ہیں وہ جیل خانوں میں رہا ہے۔عربی خواں یا انگریزی خوانوں میں سے کون ہے جو جیل خانوں میں رہا ہو۔تو جماعت کا ہر شخص کام کر رہا ہے۔ادنیٰ سے ادنیٰ مخلص احمدی بھی خدمت کر رہا ہے۔پس پنے خیالات میں حسن ظنی کا مادہ رکھو اور بھائی بھائی بن کر رہو۔وہی بچے ماں باپ کی محبت اور پیار کو کھینچتے ہیں جو آپس میں محبت اور پیار کو کھینچتے ہیں جو آپس میں محبت کے ساتھ رہتے ہیں۔اسی طرح اگر تم خدا کے فضلوں اور اس کے رسول اور اس کے خلیفہ کی دعاؤں کو حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنے دلوں سے بد ظنی نکال دو۔اور ہر ایک کو بھائی سمجھو کہ اسی میں تمہاری ترقی کا راز ہے۔میں دعا الفضل ۲۱ ۱ دسمبر ۱۹۲۳) کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی تم میں محبت و پیار پیدا کرے۔000 - ا مسلم کتاب الایمان باب من مات لا یشرک بالله دخل الجنته